09/02/2026
او بڑے آدمی
چاۓ والے کا بل پانچ سو ہے
پچہتر روپے پان والے کے ہیں
اِس مہینے تو گھر کا کرایہ بھی بڑھ جاۓ گا
کوفت ہے مستقل گیس بجلی کے بل
کیسی باتوں نے تیری کمر توڑ دی
او بڑے آدمی تو نے پھر نوکری چھوڑ دی!
- عمار اقبال