Tax Master

Tax Master One of the leading Tax Consultants to manage the Tax related matters in Pakistan Our greatest asset, and the key to our success, is our people.

TAX MASTER is a growing and dynamic tax and financial advisory firm built on expertise, skills, and opportunity. Also, TAX MASTER offers you tax consulting professionals who are intelligent, responsive and hold sound experience. We believe that each of us needs a sense of pride and satisfaction in what we do and also provide a progressive working environment that is supportive, diverse, and flexib

le. We care about our clients; our approach is to partner with them to determine the best possible escape from tax and financial headaches. Our portfolio includes everything related to tax and finance. So we leverage your complete route of a corporate journey from NTN Registration to Company Registration or from Trademark issuance to Financial Statement Audit. We are here to let you grow your business and stream it to the ultimate level effectively and efficiently. Welcome to TAX MASTER – Complex Issues, Specialist Advice!

رواں مالی سال جائیدادوں کے انتقال پر فروخت کنندگان سے خریداروں کے مقابلے زائد ٹیکس وصولی۔۔جائیداد بیچنے والے فائلرز سے ک...
16/07/2025

رواں مالی سال جائیدادوں کے انتقال پر فروخت کنندگان سے خریداروں کے مقابلے زائد ٹیکس وصولی۔۔جائیداد بیچنے والے فائلرز سے کم از کم ساڑھے 4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ۔۔10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد بیچنے پر ساڑھے 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہے ۔۔نان فائلرز کے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی بیچنے پر 11.5 فیصد لاگو ۔۔۔جبکہ 5 کروڑ روپے تک کی جائیدادیں خریدنے والے فائلرز سے 2.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جا رہا ہے ۔۔10 کروڑ روپے سے مہنگی پراپرٹی خریدنے پر 6.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق کر دیا گیا۔۔نان فائلرز سے کم از کم 10.5 فیصد ،جبکہ زیادہ سے زیادہ 18.5 فیصد تک ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے

12/07/2025

📢 اہم اطلاع برائے گروپ ممبرز: "No Gain Tax" پر نیا قانون – بجٹ 2025-26

حکومت نے بجٹ 2025-26 میں رہائشی پراپرٹی پر نیا قانون پاس کر دیا ہے، جس کے تحت:

➡️ اگر آپ اپنی رہائشی جگہ بیچنا چاہتے ہیں (جس میں آپ خود رہائش پذیر ہیں)،
تو کوئی کیپیٹل گین ٹیکس (Section 37) اور نہ ہی ودہولڈنگ ٹیکس (Section 236C) لاگو ہوگا۔

یعنی: ✅ No Gain Tax
✅ No Withholding Tax

لیکن یاد رکھیں! اس ٹیکس چھوٹ (relief) کے لیے FBR نے 3 شرائط رکھی ہیں:
✅ شرط نمبر 1:

📌 آپ اس پراپرٹی میں پچھلے 15 سال سے رہائش پذیر ہوں۔
🔹 اس کے ثبوت کے طور پر آپ کے پچھلے 15 سال کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع ہونے چاہئیں
🔹 اور اس ریٹرن میں پراپرٹی کو اپنی رہائش کے طور پر ڈکلیئر کیا گیا ہو۔
✅ شرط نمبر 2:

📌 پچھلے 15 سال کا یوٹیلیٹی بل (بجلی، گیس یا پانی)
🔹 بل آپ کے نام پر ہونا لازمی ہے۔
✅ شرط نمبر 3:

📌 پراپرٹی کی رجسٹری / انتقال
🔹 پراپرٹی آپ کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونی چاہیے۔
📌 اگر آپ ان شرائط پر پورا اترتے ہیں:

تو آپ کو چاہیے کہ:

1. FBR کمشنر کے پاس جائیں
2. اپنے ثبوت کے ساتھ معاملہ واضح کریں
3. اگر کمشنر مطمئن ہو گیا تو وہ Exemption Certificate جاری کر دے گا

11/07/2025

📢 𝐅𝐁𝐑 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭: 𝐍𝐞𝐰 𝐅𝐢𝐥𝐞𝐫 𝐂𝐚𝐭𝐞𝐠𝐨𝐫𝐢𝐞𝐬 – 𝐄𝐥𝐢𝐠𝐢𝐛𝐥𝐞 / 𝐍𝐨𝐧-𝐄𝐥𝐢𝐠𝐢𝐛𝐥𝐞
✅ Eligible Person – Declared sufficient resources (130% of cash & equivalents) in latest tax documents.
🚫 Non-Eligible Person – Restricted from purchasing assets or making investments.
📌 File properly. Ensure eligibility. Stay compliant.

بینک صارفین ہوشیار،خبردارایف بی آر نے 2 لاکھ روپے سے زائد کی کیش ٹرانزیکشنز کو "ہائی رسک" قرار دےدیافنانس ایکٹ 2025 کے ت...
08/07/2025

بینک صارفین ہوشیار،خبردار
ایف بی آر نے 2 لاکھ روپے سے زائد کی کیش ٹرانزیکشنز کو "ہائی رسک" قرار دےدیا
فنانس ایکٹ 2025 کے تحت کیش ٹرانزیکشنز پر نئی پابندیاں عائد

ٹیکس اپڈیٹ: سیکشن 21 - انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت سیکشن 21 میں ایک نیا ذیلی سیکشن 21(س...
08/07/2025

ٹیکس اپڈیٹ: سیکشن 21 - انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001

وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت سیکشن 21 میں ایک نیا ذیلی سیکشن 21(س) شامل کیا ہے، جو ایسی صورت میں اخراجات کا 50 فیصد حصہ مسترد کر دیتا ہے جہاں فروخت کی مد میں 2,00,000 روپے سے زائد ادائیگی کسی ایک انوائس کے خلاف بینکنگ چینل کے علاوہ کسی اور ذریعے (یعنی نقد یا غیر ڈیجیٹل طریقہ) سے وصول کی گئی ہو۔ اس ترمیم میں کسی بھی ریٹیلر یا دیگر کو اس شرط سے استثنیٰ حاصل نہیں۔

متعلقہ سیکشن کا متن کچھ یوں ہے:

"فروخت کے سلسلے میں دعویٰ کردہ اخراجات کا پچاس فیصد اس صورت میں مسترد کیا جائے گا جب ٹیکس گزار دو لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی کسی ایک انوائس کے تحت، جو کہ ایک یا زائد اشیاء کی فراہمی یا خدمات کی فراہمی پر مشتمل ہو، بینکنگ چینل یا ڈیجیٹل ذرائع کے علاوہ کسی اور طریقے سے وصول کرے۔"

➤ اس شق کا مقصد:

اس کا مقصد بڑی نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کرنا اور بینکنگ یا ڈیجیٹل ذرائع کے استعمال کو فروغ دینا ہے تاکہ کاروباری معاملات میں شفافیت اور دستاویزی نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

مثال:

آپ نے PKR 500,000 کی اشیاء ایک انوائس کے تحت فروخت کیں۔

گاہک نے آپ کو نقد (یا غیر بینکی/غیر ڈیجیٹل) طریقے سے ادائیگی کی۔

آپ نے ان انوائسز کے خلاف PKR 300,000 کا کاروباری خرچ کلیم کیا۔

ٹیکس اتھارٹی PKR 300,000 کا 50% یعنی PKR 150,000 مسترد کر دے گی۔

آپ کی قابل ٹیکس آمدن PKR 150,000 بڑھ جائے گی۔

فنانس ایکٹ 2025 پر عملدرآمد شروع۔۔آن لائن اشیا فروخت کرنے والوں پر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس لاگو کر دیا گیابذریعہ کورئیر ...
05/07/2025

فنانس ایکٹ 2025 پر عملدرآمد شروع۔۔آن لائن اشیا فروخت کرنے والوں پر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس لاگو کر دیا گیا
بذریعہ کورئیر سامان پہنچانے والی کمپنیاں گاہکوں سے ٹیکس وصول کر کے ایف بی آر کو ادا کریں گی
ہر کورئیر پر دو فیصد انکم ٹیکس اور دو فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق ہو گا
انکم ٹیکس یا سیلز ٹیکس غیر رجسٹرڈ افراد کو آن لائن اشیا بیچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریڈ مارک رجسٹریشن کے 7 اہم فوائد درج ذیل ہیں: 1. برانڈ کی قانونی تحفظٹریڈ مارک رجسٹر کرنے سے آپ کے کاروباری نام، لوگو ی...
03/07/2025

ٹریڈ مارک رجسٹریشن کے 7 اہم فوائد درج ذیل ہیں:
1. برانڈ کی قانونی تحفظ
ٹریڈ مارک رجسٹر کرنے سے آپ کے کاروباری نام، لوگو یا سلوگن کو قانونی تحفظ ملتا ہے۔ کوئی دوسرا فرد یا کاروبار آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا ٹریڈ مارک استعمال نہیں کر سکتا۔
2. شناخت میں اضافہ
ٹریڈ مارک آپ کے کاروبار کو منفرد بناتا ہے اور آپ کی مصنوعات یا خدمات کو دوسروں سے الگ کرتا ہے۔ یہ آپ کی برانڈ کی شناخت کو مضبوط بناتا ہے۔
3. مارکیٹنگ میں مدد
ٹریڈ مارک ایک طاقتور مارکیٹنگ ٹول ہے۔ لوگ آپ کے برانڈ سے منسلک لوگو یا نام کو فوراً پہچان سکتے ہیں، جو سیلز اور کسٹمر کی وفاداری میں اضافہ کرتا ہے۔
4. قانونی کارروائی کا حق
اگر کوئی آپ کے ٹریڈ مارک کو چوری کرے یا بغیر اجازت استعمال کرے، تو آپ ان کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتے ہیں اور ہرجانہ وصول کر سکتے ہیں۔
5. سرمایہ کاری میں اعتماد
رجسٹرڈ ٹریڈ مارک سرمایہ کاروں کو اعتماد دیتا ہے کہ آپ کا کاروبار قانونی اور مستحکم ہے، جس سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔
6. بین الاقوامی تحفظ
ٹریڈ مارک رجسٹریشن کے ذریعے آپ کا برانڈ نہ صرف پاکستان بلکہ دوسرے ممالک میں بھی محفوظ ہو سکتا ہے، اگر آپ وہاں بھی اپنی رجسٹریشن کرائیں۔
7. طویل مدتی اثاثہ
ٹریڈ مارک آپ کے کاروبار کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ وقت کے ساتھ، جیسے جیسے آپ کی برانڈ کی شہرت بڑھتی ہے، ویسے ویسے آپ کے ٹریڈ مارک کی ویلیو بھی بڑھتی ہے۔

یہ فوائد آپ کے کاروبار کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں نمایاں کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

02/07/2025

*پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے منفی اثرات۔*

پبلک ٹرانسپورٹرز نے انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا

کرایوں میں اضافے کا فیصلہ پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا

5 فیصد اضافے کے بعد لاہور سے مختلف اضلاع کو جانے والی بسوں کے کرایوں میں 300 روپے تک کا اضافہ ہوگیا

لاہور سے کراچی سے سی بس کا کرایہ 5500 سے بڑھ کر 5800 روپے ہوگیا

لاہور سے کوئٹہ اے سی بس کا کرایہ 5500 سے بڑھ کر 5800 روپے ہوگیا

لاہور سے پشاور اے سی بس کا کرایہ 2500 سے بڑھ کر 2700 روپے ہوگیا

لاہور سے مری اے سی بس کا کرایہ 2500 روپے سے بڑھ کر 2800 روپے ہوگیا
لاہور سے اسلام آباد اے سی بس کا کرایہ 1800 سے بڑھ کر 2000 روپے ہوگیا

لاہور سے ملتان اے سی بس کا کرایہ
2000 سے بڑھ کر 2200 روپے ہوگیا

لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 750 روپے سے بڑھ کر 800 روپے کر دیا گیا

لاہور سے بہاولپور اے سی بس کا کرایہ 2300 سے بڑھ کر 2500 روپے ہوگیا۔

‏وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہوزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو ...
02/07/2025

‏وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو ادارے کی بندش پر وی ایس ایس پیکج کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کی تمام ملازمین کو رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہونے کا پیکج دینے کی ہدایت۔ دستاویز

تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کل سے ملک بھر میں آپریشنز بند کرنا شروع کر دیں گے۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ

سٹورز پر موجود سامان کو وئیر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ

وئیر ہاؤسز سے سامان حکام کی سرپرستی میں دکانداروں کو واپس کیا جائے گا۔ فیصلہ

ملک بھر کے سٹورز اور دیگر دفاتر میں موجود آئی ٹی سامان بھی لوٹایا جائے گا۔

ریکس اور دیگر سامان کی شفاف عمل کے ذریعے نیلامی کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ

کرائے پر دئیے گئے سٹورز کو یکم اگست سے خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثوں کے تعین کے لئے جنرل منیجرز آئی ٹی کے ذریعے تخمینہ لگوایا جائے گا۔ فیصلہ

*لاہور سمیت صوبہ بھر پراپرٹی ٹیکس عائد کر دیا گیا، ذرائع*ڈی سی پراپرٹی ریٹس کی قیمتوں میں اضافہ ، ذرائعجائیداد کی منتقلی...
02/07/2025

*لاہور سمیت صوبہ بھر پراپرٹی ٹیکس عائد کر دیا گیا، ذرائع*

ڈی سی پراپرٹی ریٹس کی قیمتوں میں اضافہ ، ذرائع

جائیداد کی منتقلی پر سالانہ ڈی سی رئیس 5 فیصد بڑھا دیئے گئے

فروخت کنندہ جائیداد کی فروختگی پر وفاقی ساڑھے 4 فیصد ٹیکس ادا کرے گا

خریدار پراپرٹی کی خرایداری پر ڈیڑھ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرے گا، ذرائع

آج سے شہری نئے پراپرٹی ریٹس کے مطابق جائیداد منتقل کرائیں گے ، ذرائع

Do You Want to File Your Income Tax Return???*NO PROBLEM*                                                               ...
07/08/2023

Do You Want to File Your Income Tax Return???
*NO PROBLEM*


Address

Trust Plaza, Model Town
Gujranwala
52250

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923204404353

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tax Master posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share