District Gupis, Yasin

District Gupis, Yasin Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Gupis, Yasin, Legal, District Gupis Yasin Post office Gupis, Gilgit.

ثناء یوسف قتل کے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا،  پولیس ذرائع یاد رہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والی طلبہ اور ٹک ٹاک...
03/06/2025

ثناء یوسف قتل کے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس ذرائع

یاد رہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والی طلبہ اور ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو کل اسلام آباد میں گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
😭😭😭

 #ایڈمن*یاسین: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیر افضل کی شہید لالک جان نشانِ حیدر کے مزار پر حاضری، خراجِ عقیدت پیش*یاسین (پریس ریل...
20/05/2025

#ایڈمن
*یاسین: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیر افضل کی شہید لالک جان نشانِ حیدر کے مزار پر حاضری، خراجِ عقیدت پیش*

یاسین (پریس ریلیز) ایڈیشنل ڈسٹرک گوپس یاسین کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیر افضل نے کارگل جنگ کے ہیرو، شہید حوالدار لالک جان نشانِ حیدر کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کا پرتپاک استقبال شہید کے بڑے بھائی گلسمبر اور علاقہ عمائدین نے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیر افضل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لالک جان شہید پاکستان کے وہ عظیم سپوت ہیں جنہوں نے 1999ء کی کارگل جنگ میں بلند و بالا محاذِ جنگ ٹائیگر ہل پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ اُن کی جرأت، شجاعت اور لازوال قربانی نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ افتخار ہے۔انہوں نے کہا، "یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اُس عظیم دھرتی کا پہلا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بننے کا موقع ملا جس نے لالک جان جیسے دلیر سپوت کو جنم دیا۔ شہید کے مزار پر حاضری دینا میرے لیے ایک روحانی قرض تھا، جسے آج ادا کر کے فخر محسوس کر رہا ہوں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ لالک جان شہید اور دیگر شہداء کی قربانیاں ہی ہماری قومی آزادی اور خودمختاری کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے ہر محاذ پر آج بھی ایسے ہی بہادر جوان موجود ہیں جن کی دلیری کا اعتراف دشمن بھی کر چکا ہے۔اس موقع پر علاقہ عمائدین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور انہیں علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عوام کو یقین دلایا کہ نو تشکیل شدہ ضلع یاسین کی ترقی، زیر تعمیر منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اتحاد، مشاورت اور شفاف حکمرانی کے اصولوں کو اپنایا جائے گا۔ عمائدین نے بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُن کے عزم کو سراہا۔

Address

District Gupis Yasin Post Office Gupis
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Gupis, Yasin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category