Bhatti Law Associates

Bhatti Law Associates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bhatti Law Associates, Tax Lawyer, Office No. UG-13, Ground Floor, Mall of, Harian Wala Chowk, opposite Showkat Fabrics, D Ground Faisalabad, Faisalabad.

We are Pakistan’s trusted Tax & Legal Consultants, here to guide you
We provide:
Income Tax Return Filing
Sales Tax Registration & Returns
Company / NTN Registration
Audit Notice Handling
Legal Tax Saving & Planning
Property Tax (Buying & Selling)

آخر کیوں ضروری ہے ہر سال انکم ٹیکس گوشوارہ بھجوانا؟ اور عطائی، کلرک یا غیر پیشہ ور افراد سے ایسی خدمات لینا کیسے خطرناک ...
11/08/2026

آخر کیوں ضروری ہے ہر سال انکم ٹیکس گوشوارہ بھجوانا؟ اور عطائی، کلرک یا غیر پیشہ ور افراد سے ایسی خدمات لینا کیسے خطرناک ہو سکتا ہے؟ یہ نظام اصل میں کیا ہے؟
اور ہمیں کیا کرنا چاہئیے؟ یہ وہ سوالات ہیں جو اکثر لوگ ہم سے پوچھتے ہیں۔

اس سال( FBR) کا ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرن نظام پاکستان کے ان پیچیدہ ترین نظاموں میں سے ایک ہے جس کے متعلق 99 فیصد سے زیادہ لوگوں کو یہ آگاہی ہی نہیں کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے، اس کا اصل مقصد کیا ہے، ریٹرن فائل کیسے کی جاتی ہے، اس میں کن چیزوں کا عمل دخل ہے اور بالآخر اس کے نتائج کیا نکلتے ہیں۔
جب 2017 یا 2018 کے دوران اس ڈیجیٹل نظام کا آغاز ہوا اور ساتھ ہی پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فائلر اور نان فائلر کے ٹیکسوں میں واضح فرق متعارف کرایا گیا، نیز بینکوں سے کیش نکلوانے (Cash Withdrawal) پر نان فائلرز کے لیے ٹیکس بڑھایا گیا، تو لوگ مجبوراً اس نظام کا حصہ بننے لگے۔ پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک افراد، رجسٹرڈ بزنس کرنے والے اور سرکاری ملازمین یکایک فائلر بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔
شروعات میں فائلر بننے اور ریٹرن فائل کرنے کا درست طریقہ کار خود عوام کو تو کیا، شاید اس نظام کو بنانے والے چند افراد کے علاوہ خود ایف بی آر کے عملے کو بھی صحیح سے واضح نہیں تھا۔ اگرچہ مینول اور طریقہ کار کی ویڈیوز میسر تھیں، لیکن انہیں سمجھنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں تھی۔ چونکہ پراپرٹی کے بیشتر معاملات وکلاء برادری کے ذریعے طے پاتے ہیں، اس لیے اس کام کی ڈور بھی بڑی حد تک وکلاء، عرضی نویسوں اور اشٹام فروشوں نے سنبھال لی۔
ایک وکیل نے کام دیکھا، دوسرے نے سیکھا اور یوں "عطائی ٹیکس کنسلٹنٹس" کی ایک نئی مارکیٹ قائم ہو گئی۔ جن لوگوں کو پراپرٹی کی خرید و فروخت میں لاکھوں کا فائدہ نظر آتا تھا، انہوں نے ان عطائیوں کو پانچ منٹ کے کام کے ہزاروں روپے دینا شروع کر دیے۔ نتیجتاً، ایسے لوگوں کی زیرو (Zero) ریٹرن فائل کی جانے لگی؛ نہ کوئی آمدن دکھائی گئی، نہ اثاثے شو کیے گئے، بس ایک ہزار کا چالان بھرا اور بندہ فائلر بن گیا۔ کلائنٹ کا کام نکل جاتا اور وہ پیچھے مڑ کر نہ دیکھتا کہ اس کے شناختی کارڈ پر ایف بی آر کے ریکارڈ میں کیا غلط بیانی کی جا چکی ہے۔
یہ سچ ہے کہ تمام وکلاء یا ٹیکس کنسلٹنٹس ایک جیسے نہیں تھے؛ کچھ پیشہ ور افراد نے اس کام پر محنت کی، باریکیوں کو سمجھا اور مستقبل کے نتائج کو مدنظر رکھا۔ لیکن جب مارکیٹ میں ہزار دو ہزار روپے میں کام کرنے والے بیٹھے ہوں، تو عوام بھی پانچ دس ہزار روپے دینے کو تیار نہیں ہوتی تھی۔
اب جبکہ 2026 آ چکا ہے، تو نظام زیادہ خودکار اور سخت ہو چکا ہے۔ اب وہی عطائی کنسلٹنٹ بھی پریشان ہیں اور وہ عام عوام بھی، جس کے گلے میں پچھلے سالوں کی "باریک واردات" پڑ چکی ہے۔ اب ایف بی آر کا ڈجیٹل سسٹم ڈیٹا کو آپس میں مربوط کر رہا ہے اور حساب پورا کا پورا ہو رہا ہے۔ اس سال بھی لینے کے دینے پڑ رہے ہیں اور پچھلے سالوں کا غبن بھی سامنے آ رہا ہے۔
اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میری گزارش ہے کہ اس سال اپنے ٹیکس کنسلٹنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ جو بھی معلومات، بینک سٹیٹمنٹ یا اثاثے وہ پوچھیں، بالکل سچ سچ بتائیں۔ شارٹ کٹ ڈھونڈنے کے بجائے اپنے کنسلٹنٹ کو اس کی محنت کے مناسب پیسے دیں تاکہ وہ تسلی بخش کام کر سکے اور آپ آئندہ کسی بھی قانونی نوٹس یا پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔
BLA&RC

"کیا آپ اپنے ٹیکس، قانونی یا کاروباری معاملات کے حوالے سے پریشان ہیں؟اب فکر کی کوئی بات نہیں!Bhatti Law Associates & Raj...
11/08/2026

"کیا آپ اپنے ٹیکس، قانونی یا کاروباری معاملات کے حوالے سے پریشان ہیں؟
اب فکر کی کوئی بات نہیں!
Bhatti Law Associates & Rajput Consultants لائے ہیں آپ کے لیے جامع قانونی، ٹیکس اور کارپوریٹ سروسز ایک ہی جگہ۔
ہم فراہم کرتے ہیں انکم ٹیکس رجسٹریشن، این ٹی این رجسٹریشن و ویریفکیشن، ٹیکس ریٹرن فائلنگ، ایکٹو ٹیکس پیئر اسٹیٹس، سیلز ٹیکس رجسٹریشن، پی او ایس رجسٹریشن، پی آر اے رجسٹریشن اور ٹیکس ریفنڈ کلیمز۔
کاروباری افراد کے لیے SECP رجسٹریشن، کمپنی رجسٹریشن، LLP اور فرم رجسٹریشن، سالانہ کمپنی کمپلائنس، کاروباری رجسٹریشن، سافٹ ویئر ہاؤس رجسٹریشن اور دیگر کارپوریٹ سروسز بھی دستیاب ہیں۔
اسی طرح IPO کے ذریعے ٹریڈ مارک، کاپی رائٹ، پیٹنٹ اور انڈسٹریل ڈیزائن رجسٹریشن سے متعلق خدمات اور قانونی مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔
چیمبر آف کامرس ممبرشپ، رجسٹریشن اور تجدید کی سہولت بھی ایک ہی جگہ دستیاب ہے۔
FIA سے متعلق قانونی معاونت، درخواستیں، اپیلیں اور مقدمات کی پیروی کے ساتھ ساتھ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی، NCCIA سے متعلق سائبر کرائم شکایات، آن لائن فراڈ اور قانونی معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ سول، فوجداری، فیملی اور رینٹ مقدمات، قانونی نوٹس، معاہدات، حلف نامے، پاور آف اٹارنی اور دیگر قانونی دستاویزات کی تیاری بھی ہماری خدمات میں شامل ہے۔
اپنے قانونی، ٹیکس اور کاروباری معاملات کو ماہرین کے سپرد کریں۔
آج ہی رابطہ کریں:
0326-0778292 | 0339-6717273
Bhatti Law Associates & Rajput Consultants —
آپ کے قانونی، ٹیکس اور کاروباری معاملات کا قابلِ اعتماد ساتھی۔"

Address

Office No. UG-13, Ground Floor, Mall Of, Harian Wala Chowk, Opposite Showkat Fabrics, D Ground Faisalabad
Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhatti Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category