Haakmeen Awan Law Associates

Haakmeen Awan Law Associates Haakmeen Awan Law Associates

پنجاب میں اسٹامپ پیپر کا پرانا نظام ختم — 9 مارچ سے نیا ڈیجیٹل سسٹم شروعخط میں دو بڑی وجوہات بتائی گئی ہیں: پرانے e-stam...
11/03/2026

پنجاب میں اسٹامپ پیپر کا پرانا نظام ختم — 9 مارچ سے نیا ڈیجیٹل سسٹم شروع

خط میں دو بڑی وجوہات بتائی گئی ہیں:
پرانے e-stamp پیپر کا اسٹاک ختم ہونے والا ہے۔
بینک آف پنجاب نے اطلاع دی کہ موجودہ اسٹامپ پیپر صرف 2–3 دن میں ختم ہو جائے گا۔
نیا ڈیجیٹل نظام تیار ہو چکا ہے۔
PLRA
نے بتایا کہ:
سافٹ ویئر اور سسٹم تیار ہے ،اندرونی ٹیسٹنگ ہو چکی ہے ،سسٹم مکمل طور پر چلانے کے لئے تیار ہے

پرانا نظام:
پیلے رنگ کا e-stamp پیپر

نیا نظام:
ڈیجیٹل سسٹم کے تحت سفید کاغذ پر پرنٹ ہونے والا e-Stamp

اس تبدیلی کا عام آدمی پر کیا اثر ہوگا؟

اگر آپ:
رجسٹری ،بیع نامہ ،حلف نامہ ،کرایہ نامہ ،عدالتی دستاویز

بنواتے ہیں تو اب ممکن ہے کہ:

اسٹامپ سفید کاغذ پر پرنٹ ہو ،ڈیجیٹل ریکارڈ بھی موجود ہو
فراڈ یا جعلی اسٹامپ کے امکانات کم ہوں

لاہور ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قریبی رشتہ داروں (والدین، اولاد، میاں بیوی وغیرہ) کے درمیان دیا گی...
29/11/2025

لاہور ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قریبی رشتہ داروں (والدین، اولاد، میاں بیوی وغیرہ) کے درمیان دیا گیا گفٹ اگر بینکنگ چینل کے بغیر بھی ہو، تو اسے خود بخود ٹیکس ایبل Income نہیں سمجھا جا سکتا۔ محکمہ کا مؤقف یہ تھا کہ قانون کے مطابق غیر بینکنگ گفٹ لازماً “Income from Other Sources” بنتا ہے، مگر عدالت نے یہ مؤقف مسترد کر دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ فنانس ایکٹ 2019 کے ذریعے شامل کی گئی دفعہ 39(1)(la) ایک فائدہ مند اور طریقہ کار سے متعلق ترمیم ہے، اس لیے یہ ماضی کے سالوں پر بھی لاگو ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ رشتہ داروں سے ملنے والے تحائف کا سختی سے بینک چینل سے گزرنا ضروری نہیں، بلکہ ٹیکس دہندہ کو حق حاصل ہے کہ وہ ثبوت اور وضاحت کے ذریعے یہ ثابت کرے کہ رقم واقعی تحفہ تھی۔

تاہم عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ:
✔ گفٹ کی حقیقت ثابت کرنا ابھی بھی ضروری ہے
✔ ڈونر کی مالی حیثیت، نیت، دستاویزات اور ٹرانزیکشن کی سچائی ثابت کرنا لازم ہے
✔ محض زبانی دعویٰ کافی نہیں

چونکہ ٹربیونل نے گفٹ کے حوالے سے کوئی تفصیلی جانچ پڑتال نہیں کی تھی، اس لیے عدالت نے اس کے فیصلے کالعدم کرتے ہوئے معاملہ دوبارہ بھیج دیا تاکہ تمام شواہد کی بنیاد پر یہ طے کیا جائے کہ واقعی گفٹ تھا یا نہیں

01/11/2025

Congratulations...
All Elected Members Punjab Bar Council Faisalabad Division.
Faisalabad Seats 4, Jhang Seat 1,
Chiniot Seat 1, Toba Tek Singh Seat 1.
1)-Rana Moazam Abbas Khan
2)-Changaze Ahmed Khan Kakar
3)-Ch Qaiser Nazir Sahi
4)-Ch Imtiaz Ahmad Loona
Jhang Seat
1)-Ch Mushtaq Ghik
Chiniot Seat
1)-Ch Ghulam Abbas Nissoanaa
Toba Tek Singh Seat
1)-Ch Ahtisham Anwar.

From. Haakmeen Awan Law Associates Faisalabad.

31/10/2025
"نیا قانونِ تحفظِ ملکیت"انسانی تاریخ کے سب سے بڑے جھگڑے تین لفظوں کے گرد گھومتے ہیں: زر، زن اور زمین!!دولت کی ہوس، عورت ...
31/10/2025

"نیا قانونِ تحفظِ ملکیت"
انسانی تاریخ کے سب سے بڑے جھگڑے تین لفظوں کے گرد گھومتے ہیں:
زر، زن اور زمین!!
دولت کی ہوس، عورت پر ملکیت کا زعم، اور زمین پر قبضے کی خواہش یہی وہ تین بنیادیں ہیں جن پر نسلوں کے جھگڑے کھڑے ہوتے آئے ہیں۔
ہمارے دیہاتی معاشرے میں "زمین" فقط ایک زمین کا ٹکڑا نہیں عزت، وراثت اور وجود کی علامت ہے۔
اسی لیے جب کوئی زمین پر ناجائز قبضہ کرتا ہے تو وہ صرف جائیداد نہیں چھینتا بلکہ ایک خاندان کی تاریخ، محنت اور عزت بھی پامال کرتا ہے۔
ماضی میں اگر کوئی شخص اپنی زمین پر قبضے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتا تو مقدمہ پڑ دادا کے وقت شروع ہو کر پڑپوتے کے زمانے میں فیصلہ پاتا۔
قبضہ مافیہ جعلی کاغذات پولیس سے ملی بھگت اور طویل عدالتی کارروائی نے انصاف کو ایک خواب بنا دیا تھا۔
مظلوم زمین مالک کے پاس صرف انتظار وکیل اور ناامیدی رہ جاتی تھی۔
لیکن اب ایک نیا باب کھل چکا ہے۔
حکومتِ پنجاب نے 2025 میں ایک تاریخی قانون نافذ کیا ہے جس کا نام ہے:
"The Punjab Protection of Ownership of Immovable Property Ordinance, 2025"
یعنی غیر منقولہ جائیداد (زمین و مکان) پر ملکیت کے تحفظ کا آرڈیننس۔
اس قانون کی روح اور فوائد
یہ قانون دراصل آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 24 کی عملی تعبیر ہے جو شہریوں کے ملکیتی حقوق کا تحفظ یقینی بناتا ہے۔
اس کے تحت:
کسی بھی شخص کی زمین یا مکان پر اگر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہو تو وہ پولیس اور انتظامیہ سے فوری کارروائی کی درخواست دے سکے گا۔
اب متاثرہ فرد کو سالوں عدالتوں میں دھکے نہیں کھانے پڑیں گے تحقیقات، قبضہ واگزار کرانا اور مجرم کو سزا دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔
قبضہ کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمہ (Criminal Case) درج ہوگا یعنی یہ صرف دیوانی تنازعہ نہیں رہے گا۔
جعلی انتقالات، بوگس فردیں اور زمین کے کاغذات بنانے والے پٹواری مافیا اور لینڈ قبضہ گروہ براہِ راست جیل جائیں گے۔
امید ہے کہ یہ قانون صرف ایک قانونی شق کے طور پہ نہیں بلکہ سماجی توازن کی بحالی کے طور پہ ممتاز ہوگا۔
دیہاتوں میں جہاں طاقتور زمینوں پر قبضہ کر لیتے تھے اور غریب کسان برسوں روتے رہتے تھے
اب وہاں انصاف ریاست کے دروازے سے نہیں ریاست کے ہاتھ سے ملے گا۔
اگر یہ قانون مؤثر انداز میں نافذ ہوا جس کا قوی یقین ہے تو پنجاب کے دیہاتوں میں ایک خاموش مگر گہرا انقلاب آئے گا۔
لوگوں کو احساس ہوگا کہ زمین پر قانون کا قبضہ مضبوط ہے ۔

ایک بار محبت ، خلوصِ دل اور توجہ سے ♥️ درود شریف♥️ ضرور پڑھیں ۔ اللہ رحمان و رحیم آپ کو ھمیشہ شادو آباد رکھیں آمین ثم آم...
17/04/2025

ایک بار محبت ، خلوصِ دل اور توجہ سے ♥️ درود شریف♥️ ضرور پڑھیں ۔ اللہ رحمان و رحیم آپ کو ھمیشہ شادو آباد رکھیں آمین ثم آمین یارب العالمین

🌹🌹🌹 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 🌹🌹🌹لاکھوں، کڑوروں، اربوں، کھربوں, بےحساب، بےشمار،بےحد، اور بے انتہا درود وسلام  🌹رحمت اللعال...
27/10/2023

🌹🌹🌹 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 🌹🌹🌹
لاکھوں، کڑوروں، اربوں، کھربوں, بےحساب، بےشمار،بےحد، اور بے انتہا درود وسلام 🌹رحمت اللعالمین🌹
🌹خاتم المرسلین،🌹 🌹 نبی اکرم🌹
🌹تاجدارِ ختم نبوت🌹 🌹 نبی کریم 🌹
🌹🌹حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 🌹🌹 کی ذات مبارکہ پر🌹آپ کی آل پر،🌹🌹 آپ کے اصحاب پر🌹تاجدار ختم نبوت زندہ باد زندہ باد زندہ باد
ایک بار محبت، خلوصِ دل اور توجہ سے 🌹🌹🌹 درود شریف 🌹🌹🌹ضرور پڑھیں۔
🌹🌹🌹 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 🌹🌹🌹
🌹🌹🌹 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 🌹🌹🌹
بےشک بے شک بےشک 🌹درودشریف🌹کا پرھنا خیروبرکت، انعامات واکرام، رحمتوں,فضل وکرم،بیماریوں سے شفایابی، خوشیوں و خوشحالیوں ، تنگدستی سے نجات، اور بےشمار بھلائیوں کا ذریعہ ھے۔

Address

Chamber # 20 First Floor Main Road District Courts Faisalabad
Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 14:00 - 18:00
Tuesday 14:00 - 17:00
Wednesday 14:00 - 17:00
Thursday 14:00 - 17:00
Saturday 14:00 - 17:00
Sunday 14:00 - 17:00

Telephone

+923218506767

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haakmeen Awan Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share