25/08/2026
محبتِ رسول ﷺ کا بہترین اظہار، سیرتِ رسول ﷺ پر عمل ہے۔ ❤️
ربیع الاول کا مقصد محض پٹاخے یا آتش بازی نہیں، بلکہ حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو حقیقی معنوں میں اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔
آئیے اس بابرکت مہینے میں یہ عہد کریں کہ ہم آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے انسانیت، حسنِ اخلاق، صبر، برداشت، محبت اور احترام کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں گے، اور اپنے رب کے حضور عاجزی و انکساری کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔
اگر کسی دن سے عہد کرنا ہے تو کیوں نہ ربیع الاول ہی کے دن سے یہ عہد منسوب کریں کہ ہم اپنی زندگی کو سیرتِ رسول ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی حقیقی کوشش کریں گے۔