Punjab Constabulary Faisalabad

Punjab Constabulary Faisalabad Train to Serve

پنجاب کانسٹیبلری فیصل آبادجناب آئی جی صاحب پنجاب کے احکامات اور کمانڈنٹ صاحب پنجاب کانسٹیبلری کے ہدایت پربٹالین کمانڈر...
18/08/2026

پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد
جناب آئی جی صاحب پنجاب کے احکامات اور کمانڈنٹ صاحب پنجاب کانسٹیبلری کے ہدایت پر
بٹالین کمانڈرایس پی محمد اصغر اولکھ کی زیر صدارت
سیکیورٹی کے حوالے سےمیٹنگ

میٹنگ میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے،سیکیورٹی ڈیوٹی میں نظم و ضبط، ذمہ داری اور باہمی رابطے کو یقینی بنانے ۔ تمام سیکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ اور افسران و جوانوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہر وقت مکمل الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں

پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد میں سٹریس کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقادجناب آئی جی صاحب پنجاب کے  احکامات اور کمانڈنٹ ص...
17/08/2026

پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد میں سٹریس کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

جناب آئی جی صاحب پنجاب کے احکامات اور کمانڈنٹ صاحب پنجاب کانسٹیبلری کی ہدایات پر بٹالین کمانڈر ایس پی محمد اصغر اولکھ کی زیرِ صدارت بٹالین میں سٹریس (ذہنی دباؤ) کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں افسران و جوانوں کو سٹریس کی وجوہات، علامات اور اس کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ ذہنی دباؤ پر قابو پانے، مثبت سوچ اپنانے، متوازن طرزِ زندگی اختیار کرنے اور دورانِ ڈیوٹی ذہنی و جسمانی صحت کا خیال رکھنے کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر افسران و جوانوں کو اس امر کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا کہ پولیس فورس کے فرائض کی انجام دہی کے دوران ذہنی سکون اور صحت مند طرزِ فکر بہتر کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

پنجاب کانسٹیبلری فیصل آبادآپ کی حفاظت میں ہر قدم آپ کے ساتھآپ کی محنت پنجاب کانسٹیبلری کی پہچان
15/08/2026

پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد

آپ کی حفاظت میں ہر قدم آپ کے ساتھ

آپ کی محنت پنجاب کانسٹیبلری کی پہچان

پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد اہل پاکستان کو بٹالین کمانڈر ایس پی محمد اصغر اولکھ کی طرف سے یومِ آزادی مبارکاللہ تعالیٰ پاک...
14/08/2026

پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد
اہل پاکستان کو بٹالین کمانڈر ایس پی محمد اصغر اولکھ کی طرف سے یومِ آزادی مبارک
اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم ودائم رکھے۔ امین

پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد بٹالین کمانڈر ایس پی محمد اصغر اولکھ کا نفری کی ویلفیئر اور مسائل حل کرنے کے لیے اجلاس عام
13/08/2026

پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد
بٹالین کمانڈر ایس پی محمد اصغر اولکھ کا نفری کی ویلفیئر اور مسائل حل کرنے کے لیے اجلاس عام

*آپ کی پریشانی، ہماری ذمہ داری*  _پنجاب کانسٹیبلری، فیصل آباد - ایک مضبوط پولیس فیملی_پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد میں ہر ...
12/08/2026

*آپ کی پریشانی، ہماری ذمہ داری*
_پنجاب کانسٹیبلری، فیصل آباد - ایک مضبوط پولیس فیملی_

پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد میں ہر جوان ہماری پولیس فیملی کا قیمتی اثاثہ ہے۔
*بٹالین کمانڈر ایس پی محمد اصغر اولکھ* کی قیادت میں اہلکاروں کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور عزتِ نفس کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

آپ کا ہر جائز مسئلہ توجہ سے سنا جائے گا اور اس کے حل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

گھریلو، سماجی یا مالی کوئی بھی پریشانی ہو، خاموش نہ رہیں۔ فوراً متعلقہ افسران سے رابطہ کریں۔

اگر پوسٹنگ یا ڈیوٹی سے متعلق کوئی مسئلہ ہے تو درخواست پیش کریں۔ میرٹ پر ہر درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔

اہلکاروں کا ذہنی سکون، عزت اور فلاح ہمارا مشن ہے۔

پنجاب کانسٹیبلری صرف ایک ادارہ نہیں، یہ ایک مضبوط پولیس فیملی ہے۔

پنجاب کانسٹیبلری فیصل آبادمحترم آئی جی صاحب پنجاب کے ویژن اور کمانڈنٹ صاحب پنجاب کانسٹیبلری کی ہدایت پر، بٹالین کمانڈر ا...
11/08/2026

پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد

محترم آئی جی صاحب پنجاب کے ویژن اور کمانڈنٹ صاحب پنجاب کانسٹیبلری کی ہدایت پر، بٹالین کمانڈر ایس پی محمد اصغر اولکھ کی زیرِ صدارت

پولیس ملازمین کی ویلفیئر اور فلاح و بہبود کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔

ملازمین کو درپیش مسائل اور مشکلات کا جائزہ۔

ملازمین کی فلاح و بہبود اور دستیاب سہولیات پر تفصیلی غور و خوض۔

ویلفیئر اقدامات کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے اہم امور زیرِ بحث۔

ملازمین کے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ضروری اقدامات پر غور۔

اردل روم کا انعقاد جناب *انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب* کے احکامات اور *کمانڈنٹ صاحب پنجاب کانسٹیبلری* کی خصوصی ہدایات پر ...
10/08/2026

اردل روم کا انعقاد

جناب *انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب* کے احکامات اور *کمانڈنٹ صاحب پنجاب کانسٹیبلری* کی خصوصی ہدایات پر *بٹالین کمانڈر ایس پی محمد اصغر اولکھ* کی زیر صدارت پنجاب کانسٹیبلری، فیصل آباد میں *اردل روم* منعقد ہوا۔

اردل روم میں زیر التوا *شوکاز نوٹسز، انکوائریز اور چارج شیٹس* کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ تمام کیسز پر میرٹ، شفافیت اور قانون کی روشنی میں فیصلے سنائے گئے۔

اسی دوران افسران و جوانوں کے *ذاتی، محکمانہ اور ڈیوٹی سے متعلقہ امور* بھی سنے گئےاورقواعد کے مطابق فوری احکامات جاری کیے گئے تاکہ فورس کی ویلفیئر ہو سکے۔

Address

Central Jail Road, Makuana Faisalabad
Faisalabad
36000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Constabulary Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category