News probe

News probe وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُوَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ

فیصل آباد تھانہ فیکٹری ایریا میں سب انسپکٹر کا اختیارات سے تجاوز کا معاملہ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کا واقعہ کا...
03/08/2025

فیصل آباد تھانہ فیکٹری ایریا میں سب انسپکٹر کا اختیارات سے تجاوز کا معاملہ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کا واقعہ کا نوٹس ایس پی اقبال ڈویژن کی کو واقعہ کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیاایس پی اقبال ٹاؤن سعید احمد نے معاملہ کی انکوائری کرتے ہوۓ قصور وار ثابت ہونے پر فوری طور پر مصطفیٰ سب انسپکٹر کی گرفتاری کا تحرک کیا
غلام مصطفی Tasiکو گرفتار کر کے مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے۔
مزید تحقیقاتی رپورٹ پر آئندہ مزید محکمانہ کارروائی عمل لائی جائے گی اختیارات سے تجاوز کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔سی پی او فیصل آباد

فیصل آباد:ایک ہی خاندان کے چھ افراد قتل کرنے والا ملزم اشتہاری16سال بعد گرفتار۔ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ طارق محمود نے...
03/08/2025

فیصل آباد:ایک ہی خاندان کے چھ افراد قتل کرنے والا ملزم اشتہاری16سال بعد گرفتار۔ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ طارق محمود نے انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک فرار ہونے والا قتل کا اشتہاری ملزم سلیم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم نے 16سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ چھ افراد کو قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے CPO کی ہدایت پر ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔قتل و اقدام قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔سی پی او فیصل آباد،ترجمان فیصل آباد پولیس

25/07/2025

*جڑانوالہ: دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی۔وقوعہ تھانہ روڈالہ کی حدود چکنمبر 384 گ۔ب میں پیش آیا۔تصور حیات ولد عمر حیات سے ایک شخص (شہباز) نے آکر نقدی اور موبائل چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر چھری کے وار سے زخمی کر دیا،زرائع-ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے چھری چھوڑ کر موقع سے فرار،عینی شاہدین-ریسکیو 1122 جڑانوالہ کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو*

😭بابوسر کی بے بس شام !!بابوسر کی پرخلوص وادیوں کی آخری پکار میں گہرا غم اور زندگی کا ماتم تھا جب لودھراں سے انہی وادیوں ...
22/07/2025

😭بابوسر کی بے بس شام !!
بابوسر کی پرخلوص وادیوں کی آخری پکار میں گہرا غم اور زندگی کا ماتم تھا جب لودھراں سے انہی وادیوں کے تعاقب میں آنے والے ہنستے بستے خاندان نے خوفناک سیلابی ریلوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے سیٹیاں بجاتے پانیوں کے شور میں گم ہوگئے، بہہ گئے اور کھو گئے ۔۔ نہ جانے کتنے خوبرو انسان انہی پہاڑوں کے دامن میں کھو چکے ہیں یاد نہیں لیکن یہ ظالم پہاڑ اپنے اندر اس قدر کشش رکھتے ہیں کہ لوگ پھر بھی کھینچے چلے آتے ہیں ، مشل اور سعد لودھراں میں ایک کالج اور ہسپتال کے مالک ہیں ، یہ لوگ خود ڈاکٹر تھے اور ہزاروں مریضوں کیلئے آخری امید ، آسرا اور مسیحا تھے لیکن زندگی کی شام کس قدر بھیانک ، خوفناک اور بے بس ہوتی ہے جس کا اندازہ انسان کو نہیں ہے ، بابوسر ٹاپ پر فطرت کے انگنت مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے بعد موسم کی خوشگوار ادا سے محظوظ ہوئے اور بابوسر ٹاپ کی اترائی اترتے ہوئے ہنسی خوشی شاہراہ بابوسر کی میدانوں میں داخل ہوئے ، اچانک موسم نے سنگین انگڑائی لی اور چھم چھم بارشوں کے بعد ہر نالے سے سیلابی ریلوں نے شاہراہ بابوسر کو اپنے حصار میں لے لیا اور موت نے ان کا استقبال کیا ، ڈاکٹر سعد کی بیگم مشعل، بھائی فہد اور انکا ننھا بیٹا سمیت خاندان کے تین افراد اور خوفناک ریلوں کے زد میں آگئے جبکہ سعد معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن بدقسمت آنکھوں کا وہ منظر کیسے بھلا پائے گا جب بھائی ، بیوی ،نھنا شہزادہ اور خاندان کو ڈوبتے دیکھا؟؟؟؟؟۔۔۔۔ یہ منظر کسی قیامت سے کم نہیں ۔۔۔۔۔ بس کیا کیجیئے!! قدرت کا ہر فیصلہ اٹل ہے انسان بے بس ہے ۔۔۔ شام کا یہ ڈوبتا منظر بے بسی کی تصویر تھی اور خدا دشمن کو بھی بے بس نہ کرے, مجھے بے بسی کا ہر منظر موت سے کم نہیں لگتا ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے محبوب ﷺ کے صدقے تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔۔۔
بارش کے دوران سفر سے احتیاط کریں آپ کی جان سب چیزوں سے قیمتی ہے

21/07/2025

ٹرانسفارمر دھماکہ، پانچ افراد زخمی

جڑانوالہ کے علاقے مسجد بازار میں نیشنل بینک کے قریب نصب ٹرانسفارمر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں ایک بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے متعدد موٹرسائیکلیں اور ایک گاڑی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

21/07/2025

*پریس ریلیز*

*فیصل آباد میں CCDکی کاروائی ۔ "پولیس مقابلے میں دو خطرناک شوٹرز ہلاک"*
*فیصل آباد* ۔ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ مالاں روڈ پر سی سی ڈی فیصل آباد کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران دو خطرناک شوٹرز حسنین اور شاہ جہان ہلاک ہو گئے۔
سی سی ڈی فیصل آباد نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مالاں روڈ پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔ کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار5 مشکوک افرادکو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ جو کہ رکنے کے بجائے ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ کراس فائرنگ کا سلسلہ تقریباً آدھا گھنٹہ تک جاری رہا ۔
مقابلے کے اختتام پر دو ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ تاہم ملزمان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دونوں ملزمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ۔
ہلاک ہونے والے ملزمان حسنین اور شاہ جہاں خطرناک شوٹرز اور ڈاکو تھے۔ ملزمان اجرت لے کر قتل کرنے اور دوران واردات متعدد افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے ، ڈکیتی ، راہزنی اور پولیس مقابلہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔
**کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات سرگرم ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔*

*ترجمان سی سی ڈی فیصل آباد**

شیتل اور زرک تیری محبت کو سلام ۔۔۔۔آپ نے محبت کی بنیاد پر نکاح کیا  حلال راستہ چُنا، کسی کا دل نہیں دکھایا، کسی قانون کی...
20/07/2025

شیتل اور زرک تیری محبت کو سلام ۔۔۔۔
آپ نے محبت کی بنیاد پر نکاح کیا
حلال راستہ چُنا، کسی کا دل نہیں دکھایا، کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ مگر اُن کا قصور بس اتنا تھا کہ انہوں نے "پسند" سے شادی کی۔
اور زیادہ تر غیرت کے ٹھیکیداروں کی غیرت کو پسند سے نکاح کبھی برداشت نہیں رہا۔

دعوت پر بلایا گیا، مگر یہ کھانے کی نہیں، مارنے کی دعوت تھی۔
چٹیل میدان، قافلہ گاڑیاں، 19 مرد —5 لوڈڈ بندوقیں — اور بیچ میں دو بے بس انسان۔۔۔
شیتل، ہاتھ میں قرآن لیے، خود قتل گاہ کی جانب بڑھی، اُس کے لبوں پر التجا نہیں تھی، رحم کی درخواست نہیں تھی، صرف ایک جملہ:

"صرف گولی مارنے کی اجازت ہے۔۔۔"

اور پھر 9 گولیاں — ایک عورت کی محبت، وقار، وجود، سب کچھ چھین لیا گیا۔

پھر زرک کی باری آئی — 18 گولیاں — تاکہ غیرت کا توازن برقرار رہے۔
کیسی عدالت تھی یہ، جس میں جرم محبت تھا اور سزا موت؟

جہاں باپ، بھائی، چچا، ماموں سب مل کر اپنی ہی بیٹی، بہن، بھتیجی کو قتل کرتے ہیں اور پھر راضی نامہ نامی کاغذ سے سب دھو ڈالتے ہیں۔

کیا کسی نے سوال کیا کہ:

اگر قرآن اُس کے ہاتھ میں تھا تو تمہارے ہاتھ میں بندوق کیوں تھی؟
اگر وہ "بے غیرت" تھی، تو تم نے غیرت کا ثبوت کس عمل سے دیا؟

شیتل مر گئی۔۔۔ مگر وہ ہزاروں سوال چھوڑ گئی۔
اور شاید کل کوئی اور شیتل، کسی اور زرک کے ساتھ اُسی میدان میں کھڑی ہو، اُسی پگڑی کے نیچے انصاف مانگے، اور پھر مٹی میں دفن کر دی جائے۔

سوال صرف یہ ہے:
کیا غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کی غیرت، صرف
نکاح کرنے والوں کے لئے کیوں جاگتی ہے اس کا حق تو انہیں ان کا خالق بھی دیتا ہے

اور اگر یہی غیرت کسی بیٹے کی حرام کاری پر نہیں جاگتی،
کسی زانی کو سر عام شریعت اسلامیہ کے تحت کوڑے نہیں مارے جاتے تو پھر یہ غیرت نہیں۔۔۔ یہ بزدلی ہے۔

سورۃُ النِّساء میں یہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے۔۔۔۔!

"فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَن يَنكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُم بِالْمَعْرُوفِ"
ترجمہ:
"پس تم اُن (عورتوں) کو نہ روکو کہ وہ اپنے شوہروں سے نکاح کر لیں، جب کہ وہ آپس میں معروف طریقے سے راضی ہو جائیں۔

20/07/2025

فیصل آباد: تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ زبیر ٹاؤن 202 ج ب، گٹی جھمرہ روڈ میں رشتے کے تنازع پر ہونے والے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

20/07/2025

سیلاب سے دوسروں کو بچاتے ہوئے ایک پولیس والا جوان ڈوب کے شہید ہوگیا،جہلم سے اس کا تعلق تھا،یہ والدین کا اکلوتا بیٹا اور چھ بہنوں کا واحد بھائی تھا۔پولیس میں جانے کا بچپن ہی سے ایسا شوق تھا کہ کھیل بھی صرف دوڑنا، دوڑ کے دیوار پر چڑھنا اور تیرنا وغیرہ کھیلا کرتا تھا ، کرکٹ اس لئے نہیں کھیلتا تھا کہ یہ پولیس میں جانے کے بعد ملازمت میں فائدہ نہیں دے سکے گی۔ ایسی تیاری اور لگن تھی کہ بغیر سفارش اپنی لیاقت سے ہی بھرتی ہوگیا تھا، وردی ملی تو وردی میں ہی سو جاتا تھا ، کزن مذاق اڑاتے تو کہتا، اتنی چاہت کے بعد تو وردی ملی ہے، اب اتارنے کو دل نہیں چاہتا۔
مجھے حیرت اس بات پر ہوئی کہ تیراک تھا اور تیراکی بچپن سے کرتا آیا تھا اور ڈوب کے شہید ہوگیا۔ سچ کہتے ہیں،تیراک ہی ڈوبتے ہیں۔ بہرحال پیشہ ورانہ ڈیوٹی کے دوران دوسروں کو بچاتے ہوئے،پانی میں ڈوب کر جان دی، اور ڈوب کر مرنے والے کو حدیث رسول میں اعزازی شہادت کا درجہ دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے اپنے ہاں شہید کے اعزاز سے نوازے اور والدین اور خصوصاً بہنوں کو بھی صبر جمیل عطا فرمائے

ڈیرہ غازی خان،،                      حدود تھانہ صدر، چوک چورہٹہ پر گشت پر معمور دو ڈولفن اہلکار  کو تیز رفتار حسن کوچ نے...
20/07/2025

ڈیرہ غازی خان،،
حدود تھانہ صدر، چوک چورہٹہ پر گشت پر معمور دو ڈولفن اہلکار کو تیز رفتار حسن کوچ نےکچل دیا
حادثے میں شاہ صدر دین سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار رئیس خان موقع پرشہید ہو گئے، جبکہ دوسرا اہلکار اعجاز شدیدزخمی ہوا۔
کوچ اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،زرائع
اللہ تعالیٰ شہہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،،،

06/05/2025

Bahwalpur hospital ka munazir😭

06/05/2025

Islamabad right now😭

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News probe posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share