LLB Made Easy

LLB Made Easy Asalam alikum. It's me, Kabir khan Advocate. I felt the urge to legally educate the law students and newly enrolled lawyers to help them in their Exams.

‏اسلام آباد ہائیکورٹ کے معتصب چیف جسٹس نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت سوموار تک ملتوی کردی گئی۔چیف جسٹس...
25/08/2023

‏اسلام آباد ہائیکورٹ کے معتصب چیف جسٹس نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت سوموار تک ملتوی کردی گئی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حکم نامہ پھر ہوا میں اڑا دیا گیا۔ کوئی ادارہ انکی بات تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ عدالت عام حالت میں سزا معطل کر کے ملزم کو ضمانت پر رہا کرتی ہے اور اپیل چلتی رہتی ہے، لیکن عمران خان کے کیس میں کمپنی کا جج جان بوجھ کے تاریخ پہ تاریخ دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ 2022 کے ولڈ جسٹس پراجیکٹ کے مطابق پاکستان رول اف لاء رینکنگ میں 140 میں سے 129 نمبر پر ہے۔ 2023 میں 140 میں سے 140 پر چلا گیا ہوگا۔

08/04/2022

Specific Relief Act 1877, ✅Section 18 | Law Lecture series by Kabir khan Advocate..
Watch it here On YouTube 👇🏿

https://youtu.be/8pdkCbqJiWU

29/01/2022

کرپٹ پولیس، انصاف کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ جب تک ان کا احتساب کرکے ان کو لٹکایا نہیں جائیگا تب تک انصاف ممکن نہیں۔ جھوٹی FIR کٹوانے سمیت یہ رشوت لے کے ناقص تفتیش کرتے ہیں اور بالآخر ملزمان بری ہو جاتے ہیں۔

24/01/2022

Specific Relief Act 1877, ✅Section 16 & 17 | Law Lecture series by Kabir khan Advocate..
Watch it here On YouTube 👇🏿

https://youtu.be/mKMQH-Y2erU

Itlaf-i-Salahiyat-i-Udu.Sec 336 ppc. 🍂
06/01/2022

Itlaf-i-Salahiyat-i-Udu.
Sec 336 ppc. 🍂

مئی 1973 کو، پاکستان بھارت کے خلاف انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس یعنی آئی سی جے میں ایک درخواست کرتا ہے کہ بھارت کو، 71 کی جنگ ...
18/11/2021

مئی 1973 کو، پاکستان بھارت کے خلاف انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس یعنی آئی سی جے میں ایک درخواست کرتا ہے کہ بھارت کو، 71 کی جنگ میں قید کیے 195 پاکستانی قیدیوں کو بنگلہ دیش کے حوالے کرنے سے روکا جائے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش ان قیدیوں کے خلاف genocide کے مقدمات چلانا چاہتا تھا

اس کے جواب میں، بھارت عالمی عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کرتے ہوئے، اس کی jurisdiction کو ماننے سے صاف انکار کردیتا ہے اور پاکستان کے اس قدم کو غیر قانونی قرار دے کر مسترد کردیتا ہے

عالمی عدالت کی آفیشل سائٹ کا ریفرنس ملاحظہ کیجیے:

https://www.icj-cij.org/en/case/60

دس اگست 1999 کو، نواز حکومت کے دور میں، پاکستان بھارت بارڈر پر، ایک بھارتی مگ طیارہ، پاکستان کے ایک نیول طیارے کو مار گراتا ہے۔ اس حملے میں پاکستان نیوی کے 16 افسران جام شہادت نوش کرتے ہیں۔

بھارت کی اس صریح جارحیت پر، پاکستان کوئی عملی قدم اٹھانے کی جرأت نہیں کرپاتا۔

21 ستمبر 1999 کو، پاکستان ممناتے ہوئے، پھر سے عالمی عدالت میں بھارت کی اس جارحیت کے خلاف کیس کرتا ہے جسے بھارت کمال بے نیازی سے، پہلے کی طرح ریجیکٹ کرتے ہوئے، عالمی عدالت کی jurisdiction کو چیلنج کردیتا ہے
عالمی عدالت کی آفیشل سائٹ کا ریفرنس ملاحظہ کیجیے:

https://www.icj-cij.org/en/case/119

اس پوری تمہید باندھنے کا مقصد یہ سمجھانا تھا کہ بھارت پاکستان کے کسی کلیم کے نتیجے میں، عالمی عدالت کے دائرے کار کو تسلیم کرنے سے ہی انکاری ہوجاتا ہے۔ بھارت ہمیشہ یہی مؤقف دیتا آیا ہے کہ فلاں فلاں معاملہ اس کا اندرونی مسئلہ ہے اور پاکستان یا کسی عالمی عدالت کو حق نہیں کہ اس کے معاملات میں ٹانگیں اڑائے

بھارت کے اس ہٹ دھرم رویے کو دیکھنے کے بعد، ایک پانچویں کلاس کا بچہ بھی یہ فیصلہ کرنے میں دیر نہیں لگائے گا کہ کہ جب بھارت پاکستان کے خلاف عالمی عدالت جائے تو پاکستان بھی اسی طرح عالمی عدالت کے دائرے کار کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں جیسا کہ بھارت ہمیشہ کرتا چلا آیا ہے ہے

لیکن افسوس آپ کا سابق وزیراعظم پانچویں کلاس کے بچے جتنی دماغی اہلیت بھی نہیں رکھتا تھا

پاکستان نے کئی برسوں کی انٹیلیجنس کاروائیوں کے بعد جب کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور اسے سزا دینے لگا تو بھارت بھاگا بھاگا عالمی عدالت پہنچ گیا اور پاکستان پر کیس کردیا

انتہائی حیرت کا مقام یہ تھا کہ پاکستان نے اس کیس میں، بھارت کی طرح عالمی عدالت کے دائرے کار کو چیلنج کرنے کی بجائے اسے تسلیم کرلیا اور کیس لڑنے کی فاش ترین غلطی کرڈالی

بھارت کو کیسے حکمران ملے اور ہمیں کیسے۔۔۔۔

افسوس ہوتا ہے

آپ کو اس بات پر حیرت ہو رہی ہوگی، پر مجھے نہیں

بات نکلی ہے تو ایک اور کیس کا ذکر کرتا چلوں

آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کسی علاقے میں واردات ہو جائے تو اس واردات کی ایف آئی آر اسی علاقے کے تھانے میں کٹتی ہے، کسی دوسرے علاقے کے تھانے میں نہیں

آسان الفاظ میں، جب کوئی تھانہ کسی واردات کی ایف آئی آر کاٹتا ہے تو وہ اس بات کو تسلیم کر رہا ہوتا ہے کہ یہ واردات میرے ہی علاقے میں ہوئی ہے

یہ بڑی کامن سی بات ہے اور بچہ بچہ اس امر کو جانتا ہے

اب آگے سنیے،

2016 میں، بھارت کی پٹھان کوٹ میں واقع ایک بیس پر دہشتگرد حملہ ہوتا ہے جس کا الزام، بھارت حسب توقع پاکستان پر لگادیتا ہے

انتہائی حیرت انگیز طور پر، پاکستان کا اس وقت کا وزیراعظم، نواز شریف، اس واقعے کی ایف آئی آر یہاں پاکستان، گجرانوالہ میں کاٹ کر، پاکستان کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے الزام کو تسلیم کر لیتا ہے

یہ تھا ہمارا سابق وزیراعظم۔۔۔۔۔

ریفرنس ملاحظہ کیجیے:

https://www.dawn.com/news/1240574

بات یہ ہے کہ جب آپ ایک ایسے شخص کو حکمران منتخب کریں گے، جس کے ٹکے ٹکے کے کاروباری مفادات مودی کی جوتیوں تلے دبے ہوئے ہوں، تو پھر آپ کو یہی کچھ جھیلنا پڑے گا

اپنے کاروباری مفادات اور سیاسی انا کی خاطر قومی مفادات کو بے دردی سے بیچا گیا اور وہ بھی بدترین دشمن کے ہاتھوں

پاکستان میں "سویلین بالادستی" پیٹھ پیچھے یہ گل کھلانا چاہ رہی تھی۔۔۔۔

بہرحال،

واپس کلبھوشن کیس پر آتے ہیں،

تو معاملہ یہ تھا کہ نواز شریف حکومت نے جھٹ پٹ بھارت کے عالمی عدالت میں کیے گئے کیس کو "تسلیم" کرکے پاکستان کے مفادات کو کاری ضرب لگائی

اب پاکستان عالمی عدالت میں پھنس چکا ہے

شروع میں پاکستان کے پاس بیک آف کرنے کا بالکل ویسی آپشن تھا، جیسا بھارت ہمیشہ استعمال کرتا آیا لیکن نواز شریف کے اس بیہودہ فیصلے نے پاکستان کو بھارت کے مقابلے بیک فٹ پر لاکھڑا کیا

اب اس کیس کو، عالمی عدالت کی ڈائریکشنز کے حوالے سے لے کر چلنا پاکستان کی مجبوری ہے

ہمارے کئی دوستوں اور صحافیوں نے، کلبھوشن کو این آر او دینے والے بیان کے حوالے سے اندھا دھن تو لکھا پر وہ اس تمام ہسٹری کو مکمل طور پر گول کرگئے اور سارا دن جھوٹے پروپگنڈے کو زور و شور سے آگے بڑھاتے رہے

اب ان کی اس حرکت کو حماقت کہا جائے یا منافقت؟

اب اس کیس کی ہینڈلنگ اور اب تک کے معاملات کو تفصیل سے دیکھتے ہیں:

نواز شریف دور میں، پاکستان کے عالمی عدالت کے دائرے کار کو تسلیم کرلینے پر پاکستان میں سنجیدہ حلقوں کی طرف سے تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسے ایک قانونی disaster قرار دیا گیا

اس حوالے سے، سابق اٹارنی جنرل، طارق کھوکھر صاحب کا بیان ریکارڈ پر ہے

Former Additional Attorney General Tariq Khokhar, an expert in international law, regretted that Pakistan had accepted ICJ jurisdiction through a declaration, which should have been withdrawn once Pakistan knew that India would invoke the ICJ's jurisdiction against it.

"Being an arbitration forum, each contesting state was allowed to nominate one person of its choice to act as an ad hoc judge at the ICJ...India did nominate one but Pakistan did not," Khokhar said, adding that Pakistan's counsel did not argue for the full allotted time either.

بقول ایس ایم ظفر صاحب،

Former law minister S M Zafar said prime facie, it was a wrong decision. "I could not understand why the ICJ issued a stay order in the Jadhav case without even understanding the case."

اس کیس کے حوالے سے، اس امر پر بھی حیرت کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان نے فارن ایڈ ہاک جج کیونکر اپوائنٹ کیا جبکہ ان معاملات میں ہر ریاست اپنے وکیل nominate کرتی ہے

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نواز دور میں، اس پورے کیس کے حوالے سے کس قدر بے دلی اور بے رغبتی موجود تھی جبکہ دوسری طرف بھارت، حسب توقع زبردست تیاری کے ساتھ موجود تھا

پاکستان، کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے پر مجبور ہے کیونکہ یہ عالمی عدالت کی واضح ڈائریکشن ہے جو جنیوا کنونشن کے تحت ہے

ریفرنس ملاحظہ کیجیے:

https://dunyanews.tv/en/Pakistan/518499-Pakistan-to-amend-Army-Act-to-allow-Kulbhushan-Jadhav-right-to-appeal-

پاکستان نے، نئی حکومت کے آتے ہی، اس حوالے سے نہ صرف بہترین وکیل کیا بلکہ کیس کی سیکنڈ اسٹیج میں، پاکستان کے مؤقف کو بھرپور طریقے سے پیش کیا۔ پاکستان کے مؤقف پیش کرنے کے بعد، عالمی عدالت نے، بھارت کی کلبھوشن کو ریلیز کرنے کی اپیل مسترد کردی

آپ کو یہ بھی یاد ہوگا کہ بھارت عالمی عدالت میں، اپنے کیس کو کمزور پڑتے دیکھ کر، نواز شریف کے ممبئی حملوں والے بیان کو پیش کرنے سے بھی نہیں چوکا

ریفرنس ملاحظہ کیجیے:

https://www.thenews.com.pk/print/435073-kulbhushan-case-india-cites-nawaz-s-mumbai-attack-interview-before-icj

بہرحال،

مجھ سے جتنا ممکن ہوسکا، اس کیس کی تمام ہسٹری اور مندرجات آپ کے سامنے پیش کرنے کی ادنیٰ سی کوشش کی ہے

کون پاکستان سے مخلص ہے اور کون سیاسی مخاصمت کو پاکستان دشمنی کی صورت دل میں پال رہا ہے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہا، اس کا فیصلہ اب آپ پر چھوڑتا ہوں۔۔۔۔۔۔!!!!!

Latest developments | Trial of Pakistani Prisoners of War (Pakistan v. India)

Specific Relief Act 1877, ✅Section 23 | Law Lecture series by Kabir khan Advocate..Watch it here 👇
14/07/2021

Specific Relief Act 1877, ✅Section 23 | Law Lecture series by Kabir khan Advocate..
Watch it here 👇

section 23 of specific relief Act 1877.Law Lecture series by Kabir Khan Advocate, expertise in Civil, family and Criminal matters. for legal queries you can...

Specific Relief Act 1877, ✅Section 22  | Law Lecture series by Kabir khan Advocate..Watch it here 👇
14/07/2021

Specific Relief Act 1877, ✅Section 22 | Law Lecture series by Kabir khan Advocate..
Watch it here 👇

section 22 of specific relief Act 1877.Law Lecture series by Kabir Khan Advocate, expertise in Civil, family and Criminal matters. for legal queries you can...

Address

Dir

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923159797307

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when LLB Made Easy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to LLB Made Easy:

Share