25/07/2026
نوٹس برائے سی پی ایل 2026
الحمدللہ!
سی پی ایل 2026 کے سلسلے میں ٹیم پرنس آف جوڈیشری کے اونر حافظ محمد اعظم نے اپنی ٹیم کی مکمل لسٹ نائب صدر سی بی اے تحصیل کورٹس دیپالپور، چوہدری عبدالحمید کی زیرِ نگرانی باقاعدہ طور پر جمع کروا دی ہے۔
ٹیم کی قیادت کپتان حافظ محمد اعظم، وائس کپتان منیر ڈولہ اور سینئر کپتان مختیار نائب کورٹ کریں گے۔ جبکہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی، سپورٹرز اور ویلکم کمیٹی کے ارکان سی پی ایل 2026 کو کامیاب بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
پرنس آف جوڈیشری کی پوری ٹیم اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ وہ کھیل کے بہترین معیار، نظم و ضبط، سپورٹس مین اسپرٹ اور باہمی احترام کو فروغ دیتے ہوئے ٹورنامنٹ میں بھرپور انداز سے شرکت کرے گی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سی پی ایل 2026 کامیابی سے ہمکنار ہو اور تمام ٹیموں کے لیے یہ ٹورنامنٹ خوشیوں، محبت اور یادگار لمحات کا باعث بنے۔
سی پی ایل 2026
Prince of Judiciary
زیرِ نگرانی:
چوہدری عبدالحمید
نائب صدر سی بی اے تحصیل کورٹس دیپالپور