Hayder Law Associate

Hayder Law Associate Litigation Support & Dispute Resolution in Innovative and Responsive Way for Everyone

الیکشن 2026: جمخانہ کلب DG خانجمعتہ المبارک! 🤲آپ سب کی دعاؤں اور بھروسے کے ساتھ،  محمد کمیل حیدر (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)، ج...
28/11/2025

الیکشن 2026: جمخانہ کلب DG خان
جمعتہ المبارک! 🤲
آپ سب کی دعاؤں اور بھروسے کے ساتھ، محمد کمیل حیدر (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)، جمخانہ کلب ڈی جی خان کے BOG (بورڈ آف گورنرز) کے ممبر شپ آئی ڈی 840 کے تحت امیدوار ہیں۔
جمخانہ کلب کی بہتری، ممبران کے حقوق کے تحفظ، اور ایک مثالی، شفاف اور فعال انتظام کی بحالی کے لیے ان کا عزم پختہ ہے۔
آپ کا ایک ایک ووٹ جم خانہ کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں کامیابی کی ضمانت ہے۔
2026 کے انتخابات میں اپنے کلب کے روشن مستقبل کے لیے، محمد کمیل حیدر ایڈووکیٹ کو ووٹ دیں!
شکریہ
منجانب۔۔۔ ووٹران و سپورٹران

معزز ممبران جم خانہ و احبابمحمد کُمیل حیدر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ  ایک باوقار، تعلیم یافتہ اور متحرک نوجوان شخصیت ہیں جو جم ...
27/11/2025

معزز ممبران جم خانہ و احباب
محمد کُمیل حیدر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ایک باوقار، تعلیم یافتہ اور متحرک نوجوان شخصیت ہیں جو جم خانہ کی روایات، ثقافت اور ممبرز کی فلاح کے لیے عملی وژن رکھتے ہیں۔
ان کی تربیت ایک علمی، سماجی اور باوقار ماحول میں ہوئی ہے، اور وہ انتظامی معاملات، کمیونٹی انوالومنٹ و انصاف اور سوشل ڈویلپمنٹ میں تجربہ رکھتے ہیں۔
جم خانہ ایک معزز ادارہ ہے، اور اس کی ترقی تب ہی ممکن ہے جب قیادت میں تازگی، جدت اور نئی سوچ شامل ہو۔
اسی سوچ کے ساتھ کُمیل حیدر ممبران کے سامنے اپنا نعرہ رکھ رہے ہیں:
"Say No to Repeaters"
ووٹ دیں ایک نئی سمت، نئی سوچ اور نئے دور کو
ووٹ دیں محمد کُمیل حیدر کو!
کیونکہ
تبدیلی کے دروازے وہی کھولتے ہیں جو پرانے طریقوں کو صرف دہرانے کے بجائے آگے بڑھتے ہیں۔۔۔شکریہ
منجانب ووٹران و سپورٹران

“اللہ انصاف اور احسان کا حکم دیتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰانصاف واحسان۔۔ کمیل حیدر کی راہ زندگیکمیل حیدر ایڈووکیٹ کی قانونی...
13/11/2025

“اللہ انصاف اور احسان کا حکم دیتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ

انصاف واحسان۔۔ کمیل حیدر کی راہ زندگی

کمیل حیدر ایڈووکیٹ کی قانونی جدوجہد اسی قرآنی اصول پر مبنی ہے ۔انصاف سب کے لیے، احسان ہر ایک کے ساتھ۔
یہی رویہ انہیں ایک مثالی وکیل اور بہترین نمائندہ بناتا ہے۔

سپورٹران۔۔محمد کمیل حیدر ایڈووکیٹ ایل ایل ایم
اُمیدوار برائے بی او جی ، جم خانہ ڈیرہ غازیخان

خدمت واخلاق تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے بھائی کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔( فرمان رسول ﷺ)کمیل حیدر ...
12/11/2025

خدمت واخلاق
تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے بھائی کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔( فرمان رسول ﷺ)

کمیل حیدر ایڈووکیٹ جم خانہ کے ہر ممبر کے لیے وہی عزت، احترام اور انصاف چاہتے ہیں جو خود کے لیے پسند کرتے ہیں۔
ان کا مقصد صرف انتخابات نہیں، بلکہ سب کے لیے خدمت اور شرافت کا پیغام ہے۔

سپورٹران:محمد کمیل حیدر ایڈووکیٹ ایل ایل ایم
اُمیدوار برائے بی او جی ، جم خانہ ڈیرہ غازیخان

اول۔۔۔خدمت انسانیتمحمد کمیل حیدر  ایڈووکیٹ ایل ایل ایم ۔۔۔۔جملہ احباب اور شہریوں  کے لیے ہر لمحہ دستیاب، رہنمائی کے لیے ...
11/11/2025

اول۔۔۔خدمت انسانیت
محمد کمیل حیدر ایڈووکیٹ ایل ایل ایم ۔۔۔۔جملہ احباب اور شہریوں کے لیے ہر لمحہ دستیاب، رہنمائی کے لیے حاضر اور دوسروں کی بھلائی کے خواہاں ہیں۔اُن کی خدمت گزاری ہی اُن کا پیغام ہے۔

سپورٹرز۔۔محمد کمیل حیدر ایڈووکیٹ ایل ایل ایم
اُمیدوار برائے بی او جی ، جم خانہ ڈیرہ غازیخان

معزز ممبران جم خانہ،السلام علیکموقت آگیا ہے کہ ہم ووٹ کو برادری، دوستی اور گروپ بندی کے بجائے صلاحیت اور کردار کی بنیاد ...
09/11/2025

معزز ممبران جم خانہ،
السلام علیکم
وقت آگیا ہے کہ ہم ووٹ کو برادری، دوستی اور گروپ بندی کے بجائے صلاحیت اور کردار کی بنیاد پر استعمال کریں۔
ہر بار وہی ریپیٹرز آتے ہیں، نتیجہ وہی جمود اور زوال۔
آئیے اس بار جم خانہ کی بہتری کے لیے ایک نیا اور اہل چہرہ منتخب کریں۔
محمد کمیل حیدر — آپ کے ووٹ کے اصل حقدار۔
ترقی، شفافیت اور تبدیلی کا ووٹ — کمیل حیدر کو ووٹ دیں!

ممبران و سپورٹرز ٹیم
محمد کمیل حیدر، امیدوار برائے بی او جی جم خانہ ڈیرہ غازی خان

پنشن کوئی خیرات نہیں بلکہ آئینی حق ہےجسٹس منصور علی شاہسول پیٹیشن 1174/2022سپریم کورٹ آف پاکستانسپریم کورٹ کے جسٹس سید م...
05/10/2025

پنشن کوئی خیرات نہیں بلکہ آئینی حق ہے
جسٹس منصور علی شاہ
سول پیٹیشن 1174/2022
سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے اپنے حالیہ فیصلے میں قرار دیا ہے کہ پنشن کوئی خیرات یا رحم و کرم کی بات نہیں بلکہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 9 اور 14 کے تحت ایک بنیادی آئینی حق ہے، جو زندگی، وقار اور روزی کے تحفظ سے جڑا ہوا ہے۔
یہ فیصلہ شکیل احمد کیانی کی درخواست پر دیا گیا، جنہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 فروری 2022ء کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے ان کی اضافی پنشن کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
پس منظر:
شکیل احمد کیانی 1995ء میں OGDC میں اکاؤنٹس اسسٹنٹ کے طور پر بھرتی ہوئے اور بعد ازاں OGDCL میں تبدیل ہو گئے۔ وہ 2021ء میں 40 سال 10 ماہ کی سروس کے بعد ریٹائر ہوئے۔ کمپنی نے انہیں اضافی پنشن دینے سے انکار کر دیا جسے بعد میں ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پنشن بڑھاپے میں وقارِ زندگی اور بقا کا ذریعہ ہے، اور اس کا انکار کسی شخص کو محرومی اور ذلت میں مبتلا کرتا ہے۔
پنشن برسوں کی وفادارانہ خدمت کا معاوضہ ہے، نہ کہ کوئی احسان۔
آئینی طور پر اسے انسانی وقار کے ساتھ جوڑ کر محفوظ رکھا گیا ہے۔
کمپنی کو ہدایت دی گئی کہ 30 دن کے اندر اضافی پنشن ادا کرے اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو تعمیل رپورٹ جمع کرائے۔
اگر نومبر 2025ء کے پہلے ہفتے تک رپورٹ موصول نہ ہوئی تو مقدمہ دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

فیصلہ
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار آرڈیننس 2001 کی سیکشن 5 اور ریگولیشن 15(1A) کے تحت اضافی پنشن کا حق دار ہے۔

02/07/2025

گلبرگ ہاؤسنگ کالونی ڈیرہ غازی خان جعل سازی اسکینڈل

⚖️ نیا کیس۔۔۔ نیا عدالتی حکم۔۔۔ انصاف کی راہ پر ایک اور کامیاب قدم!
ڈیرہ غازی خان میں پراپرٹی مافیا کے خلاف قانونی جدوجہد میں آج ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
2 جولائی 2025 کو، ڈیرہ غازی خان کی عدالت نے غلام اصغر خان گرمانی عرف علی اصغر گرمانی کے خلاف ایک نئے مقدمے کے اندراج کا حکم جاری کر دیا، جو کہ گلبرگ ہاؤسنگ کالونی اسکینڈل کا ہی ایک حصہ ہے۔

اس مقدمے میں معروف قانون دان محمد کمیل حیدر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے متاثرہ شہری سید فخر امام کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار قانونی کامیابی حاصل کی۔

سید فخر امام گزشتہ پانچ سالوں سے 90 لاکھ روپے کے فراڈ کا شکار تھے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ رقم کے عوض انہیں گلبرگ ہاؤسنگ کالونی ڈیرہ غازی خان میں پلاٹ یا زمین فراہم نہیں کی جا رہی، اور مسلسل ٹال مٹول سے ان کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

کمیل حیدر ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو اس مالی دھوکہ دہی کو نہایت ٹھوس اور مدلل انداز میں پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ محض ایک فرد کا معاملہ نہیں، بلکہ عوامی استحصال کا تسلسل ہے، جس میں ایک منظم مافیا شہریوں کو بے رحمی سے لوٹ رہا ہے۔

عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لیتے ہوئے غلام اصغر گرمانی کے خلاف پراپرٹی فراڈ کی ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کیے، جو سید فخر امام کے لیے انصاف کی طرف ایک بڑا اور اہم قدم ہے۔

یاد رہے کہ اس کامیابی سے محض ایک روز قبل، 1 جولائی 2025 کو، کمیل حیدر ایڈووکیٹ نے گلبرگ کالونی کے دیگر متاثرین کی جانب سے ایک اور بڑی قانونی فتح حاصل کی تھی۔

ڈسٹرکٹ کورٹ ڈیرہ غازی خان کی جانب سے غلام اصغر گرمانی کے خلاف دس مختلف مقدمات میں ایف آئی آر درج کرنے کے فیصلے کو گرمانی کی قانونی ٹیم نے معزز ہائی کورٹ ملتان میں چیلنج کیا تھا۔ اس سلسلے میں 10 اپیلیں دائر کی گئیں۔

تاہم، کمیل حیدر ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ میں فراڈ، جعلسازی اور عوامی لوٹ مار کے ناقابل تردید شواہد پیش کرتے ہوئے، پورے فراڈی نیٹ ورک کو عدالت کے سامنے بے نقاب کر دیا۔

نتیجتاً، معزز عدالت عالیہ ملتان نے تمام اپیلیں خارج کر دیں اور ڈسٹرکٹ کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔

یہ دونوں فیصلے اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ کمیل حیدر ایڈووکیٹ صرف ایک وکیل نہیں بلکہ قانونی میدان کے مجاہد ہیں، جو مظلوموں کے لیے نہ صرف آواز بلند کر رہے ہیں بلکہ انہیں عملاً انصاف دلا رہے ہیں۔

ان کی مستقل مزاحمت، پیشہ ورانہ دیانت، اور بےخوف قانونی حکمت عملی آج ڈیرہ غازی خان کے عوام کے لیے امید کی علامت بن چکی ہے۔
ربا تیرا شکر ہے۔۔۔ سچ اور کمیل کی جیت ہوئی!

منجانب؛ حیدر لا ایسوسی ایٹس ڈیرہ غازیخان

02/07/2025

حیدر لا ایسوسی ایٹس ڈیرہ غازیخان کی کامیابی کی کہانی

ویلڈن محمد کمیل حیدر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ڈیرہ غازیخان / ملتان
Kumail Hayder

Address

Hayder Law Associate 46 Quaid-e-Azam Block District Court
Dera Ghazi Khan
32200

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 00:00
Saturday 08:00 - 16:00

Telephone

+923316482255

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hayder Law Associate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hayder Law Associate:

Share