JUI TahseeL Lower Chitral

JUI TahseeL Lower Chitral Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JUI TahseeL Lower Chitral, Legal, Lower chitral, Chitral.

یہ بیج تحصیل لوئیر چترال کا آفیشل پیج ہے،اس پیج میں جمعیت علماء اسلام کے منشور و نظریات اور ان کے قائدین کے تقاریر و تحاریر چسپاں کئے جائیں گے۔��
مقصد نوجوانوں کو اس مقصد کے حصول میں اپنا ہم رکاب بنانا ہے کہ
خدا کی زمین پر خدا کا نظام ���

07/07/2025

سابق امیر جمعیت علماء اسلام حضرت مولانا عبد الرحمان صاحب ،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنما اخونزادہ محمد فاضل حسین مرحوم کے آخری رسومات میں شریک مسلمانوں سے محو گفتگو ہیں۔

مرحوم مختصر علالت کے بعد آج علی الصبح انتقال کر گئے۔

مرحوم جے یو آئی چترال کے بانی رہنما اخونزادہ حاجی محمد علی مرحوم کے بڑے فرزند اور MPA جے یو آئی عارفہ بی بی اخونزادہ کے سسر،ڈپٹی جنرل سیکریٹری جے یو آئی لوئر چترال ارباب مسیح الملک اخونزادہ اور خطیب جامع مسجد دواشش اخونزادہ قاری محمد صادق کے بڑے بھائی تھے۔

جمعیت علماء اسلام تحصیل چترال غم کے اس گھڑی میں پسماندگان سے اظہار تعزیت اور دعاء مغفرت کرتی ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالی اخونزادہ صاحب مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

جاری کردہ: میڈیا کوآرڈینیٹر جمعیت علماء اسلام تحصیل چترال

مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کے بعد جمعیت علماء اسلام خیبر پختون خواہ کی خواتین کے لیے ...
28/06/2025

مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کے بعد جمعیت علماء اسلام خیبر پختون خواہ کی خواتین کے لیے مخصوص نشست پر لوئر چترال سے محترمہ عارفہ بی بی کو ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

مؤرخہ 15 جون 2025 بروز اتوار جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر کے مجلس عمومی کا دستوری اجلاس زیر صدارت جناب پیر سرور ندیم صاح...
16/06/2025

مؤرخہ 15 جون 2025 بروز اتوار جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر کے مجلس عمومی کا دستوری اجلاس زیر صدارت جناب پیر سرور ندیم صاحب منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اجلاس میں تحصیل مجلس عمومی کے اکثریتی اراکین اور جید علماء کرام نے شرکت کی۔

نو منتخب امیر جناب مولانا عبد الشکور صاحب جمعیتِ علماء اسلام ضلع لوئر چترال اور جنرل سیکرٹری جناب مولانا قاضی محمد الیاس صاحب نے بھی بحیثیت مہمان خصوصی اجلاس میں شریک رہے۔

اجلاس میں نو منتخب امیر اور جنرل سیکرٹری کو خوش آمدید و مبارک باد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں متوقع ضمنی الیکشن ، جمعیت کی فعالی اور مالیاتی امور پر تفصیلی بحث و مباحثہ کے ساتھ ساتھ ویلج کونسل سطح پر جمعیت کو منظم بنانےاور ماہانہ چندہ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
اللہ تعالیٰ اس کاز کے ساتھ مخلص ہونے کی ہم سب کو توفیق عطا فرمائے۔۔آمین

صوبائی کابینہ کل کے الیکشن کے حوالے سے چترال پہنچ چکے ہیں،کل بروز جمعرات بتاریخ 12 جون 2025 ء بمقام مدرسہ دارالعلوم تحفی...
11/06/2025

صوبائی کابینہ کل کے الیکشن کے حوالے سے چترال پہنچ چکے ہیں،کل بروز جمعرات بتاریخ 12 جون 2025 ء بمقام مدرسہ دارالعلوم تحفیظ القرآن دنین میں جمعیت علماء اسلام ضلع لوئیر چترال کے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوگا۔احباب نوٹ فرمالیں اور وقت مقررہ کا خاص خیال رکھیں۔۔
جزاکم اللہ خیرا

دفتر جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئیر چترال کی افتتاحی تقریب کچھ دیر بعد جمعیت علماء اسلام کے اراکین کی آمد جاری ہے🌹🌹🌹
16/05/2025

دفتر جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئیر چترال کی افتتاحی تقریب کچھ دیر بعد
جمعیت علماء اسلام کے اراکین کی آمد جاری ہے🌹🌹🌹

12/04/2025

اسرائیل کے خلاف احتجاجی دھرنا
محمد کوثر ایڈوکیٹ وکیل ناموس صحابہ خطاب فرما رہے ہیں،جب کہ احتجاج جلسے میں جمعیت علماء اسلام ضلع چترال اور تحصیل چترال کے امراء سمیت اراکین کابینہ بھی شریک ہیں۔
یا اللہ تو اہل غزہ کی غیبی مدد فرما،ان کی قربانیوں اور شہادتوں کو شرف قبولیت عطا فرما،امت مسلمہ کو ان کے رکھ درد کو محسوس کرنے،اور ان کے دست بازو بننے کی توفیق عطا فرما۔۔آمین

تحصیل جماعت کے احباب عمومی متوجہ ہوں🌹
16/02/2025

تحصیل جماعت کے احباب عمومی متوجہ ہوں🌹

حافظ سراج صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئیر چترال کے ساتھ پشاور میں ملاقاتشکر ہے خالق لم  یزل کا کہ حافظ ص...
18/01/2025

حافظ سراج صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئیر چترال کے ساتھ پشاور میں ملاقات
شکر ہے خالق لم یزل کا کہ حافظ صاحب کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں،اللہ تعالیٰ حافظ صاحب کو مکمل تندرستی اور صحت سے نوازے۔آمین

میڈیا کوآرڈینیٹر تحصیل لوئر چترال
سلمان یوسف کاکاخیل

10/01/2025

اپیل دعا برائے صحت

آج جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر چترال کا ہنگامی اجلاس K@K business سنٹر منعقد ہوا۔

اجلاس ھذا کا ایجنڈہ جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئیر چترال کے لئے دفتر کا قیام تھا۔

دوران اجلاس حافظ سراج صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئیر چترال و نائب صدر تجار یونین چترال بازار کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی،جس پر موصوف کو فورا سے بیشتر ہسپتال پہنچایا گیا ٹیسٹ رپورٹ میں مائنر فالج اٹیک کی تشخیص ہوئی،جس کی وجہ سے اسے پشاور ریفر کیا گیا ہے۔

تمام دوستوں سے حافظ سراج صاحب کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاوں کی درخواست ہے.

اللہ تعالیٰ حافظ کو صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ عطاء فرماۓ.آمین

17/12/2024

آج کا # ٹیگ
مدارس دشمنی نا منظور #

جمعیت علماء اسلام تحصیل چترال کا پہلا دستوری اجلاس گزشتہ روز بتاریخ 10 نومبر 2024 بروز اتوار  ٹاؤن ہال چترال میں منعقد ہ...
11/11/2024

جمعیت علماء اسلام تحصیل چترال کا پہلا دستوری اجلاس گزشتہ روز بتاریخ 10 نومبر 2024 بروز اتوار ٹاؤن ہال چترال میں منعقد ہوا،جس میں اکابر علماء کرام سمیت تحصیل اراکین کثیر تعداد میں شریک رہے۔

اجلاس ھذا کے نیابت جنرل سیکرٹری تحصیل لوئیر چترال حافظ سراج احمد نے انجام دی،اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،تلاوت کلام پاک کی سعادت نائب امیر دوم حضرت مولانا رحمت اللہ کو حاصل ہوئی۔

تلاوت کلام کے بعد شریک مجلس نے بالترتیب دئے گئے ایجنڈوں پر تفصیلی گفتگو فرمائی،مقرریں میں خطیب چترال،سابق استاذ الحدیث گورنمنٹ دارلعلوم چترال حضرت مولانا غلام یوسف صاحب،سابق امیر جمعیت علماء اسلام،حضرت مولانا قاری عبد الرحمان قریشی صاحب،تحصیل میڈیا کوآرڈینیٹر جمعیت علماء اسلام لوئیر چترال حضرت مولانا مفتی سلمان یوسف کاکاخیل،سابق تحصیل ناظم حضرت مولانا قاضی محمد الیاس,صوبیدار میجر (ر) عبد الصمد خان,جناب پرنسپل نصرت الٰہی سمیت دیگر قائدین شامل تھے۔

اجلاس ھذا میں دو ایجنڈوں پر طویل گفت وشنید ہوئی۔

١.وی سیز اور یوسیز کو کیسے فعال کیا جائے۔

٢.8 دسمبر 2024 ء کو پشاور میں منعقد ہونے والی
اسرا۔۔ئیل مردہ باد کانفرنس کو کیسے کامیاب بنایا جائے۔

آخر میں یہ دستوری اجلاس امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئیر چترال حضرت مولانا سرور ندیم کی اختتامی کلمات اور دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
JUI DI-Khan
JUI District Malakand
Jui Pakistan
district lower chitral

Address

Lower Chitral
Chitral

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI TahseeL Lower Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category