Amjad Law Association and firm

Amjad Law Association and firm پاکستان کے لوگوں کے لیے گھر بیٹھے ٹیکس کے مسائل کا حل کرنے کے لئے یہ پیج بنایا گیا ہے تاکہ لوگ گھر بیٹھے ٹیکس کے معاملات حل کر سکے

02/01/2024

اس مہینے سے نان فائلرز کے موبائل سمز، یوٹیلٹی کنکشن بلاک کر دیے جائیں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ موبائل فون سمز بلاک کرنے اور نان فائلرز کے یوٹیلیٹی کنکشن منقطع کرنے کا عمل جنوری 2024 سے شروع ہوگا صحافیوں کے ایک منتخب گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ نوٹسز کا جواب دینے کی آخری تاریخ 28-29 دسمبر 2023 تھی، اس کے بعد، ایف بی آر ایک عام حکم نامے پر مشتمل نان فائلرز کے نام جاری کرے گا، جن کی بجلی اور گیس کنکشن منقطع ہو جائیں گے۔

نان فائلرز کو نوٹس جاری ہونے کے بعد نام جاری کرنا قانونی تقاضا ہے۔ اس کے بعد بجلی/گیس کے کنکشن منقطع کرنے اور سموں کو بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا

07/10/2022
06/10/2022

گھر پر بیٹھے اپنا کاروبار بزنس رجسٹر کروائیں خود کو فائلر کریں ٹیکس ریٹرن فائیلنگ، ٹریڈ مارک، امپورٹ ایکسپورٹ لائسنس، فائلر بنیں اور بہت سارا ٹیکس بچائیں۔ NTN STRN GST PSW CHAMBER MEMBERSHIP TRADE MARK AND EVERY TAX SERVICE آن لائن سروس کے لیے واٹس ایپ والے بٹن پر کلک کریں

1) سٹے  آرڈر کیا ہوتا ہے؟2) کن صورتوں میں دیا جاتا ہے؟3) اور ختم کیسے کیا جاتا ہے؟ سٹے stay ہوگیا زمین پر سٹے ہوگیا، مکا...
06/10/2022

1) سٹے آرڈر کیا ہوتا ہے؟
2) کن صورتوں میں دیا جاتا ہے؟
3) اور ختم کیسے کیا جاتا ہے؟

سٹے stay ہوگیا زمین پر سٹے ہوگیا، مکان پر سٹے ہوگیا، ہم میں سے اکثر نے یہ لفظ بارہا سنا ہے. آج میں آپکو بتاؤنگا کہ سٹے ہوتا کیا ہے۔ سٹے stay انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے روکنا. اب یہ نام سے ہی ظاہر ہو رہا ہے سٹے آرڈر کا مطلب ہوا کسی کو روکنا۔ قانون کی زبان میں سٹے آڈر سے مراد یہ ہے کہ عدالت ایک پارٹی کی درخواست پر کسی خاص پارٹی کو کوئی کام کرنے سے روک دیتی ہے. مثال کے طور پر الف نے ایک زمین پر مکان بنانا شروع کر دیا دوسرے شخص ب نے عدالت میں کیس کر دیا کہ الف جو مکان بنا رہا ہے وہ درحقیقت اسکی زمین ہے لہذا اس کو روکا جائے تو عدالت الف کو مکان بنانے سے روک دے گی کہ وہ زمین پر مکان مت بنائے کیوں کہ یہ کیس عدالت میں آگیا ہے اس کا فیصلہ ہو جائے تو اس فیصلے کو سٹے آرڈر کہتے ہیں

سٹے آڈر stay order کی اقسام ؟

سٹے آڈر کو اردو میں حکم امتناعی کہتے ہیں۔ اسکی دو اقسام ہیں، 1 حکم امتناعی عارضی جس کو Temporary Injunction کہتے ہیں۔ یہ سٹے آڈر جب تک عدالت ضروری سمجھے یا جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک یہ سٹے آڈر جاری رہتا ہے. اس سٹے آڈر کے دوران کوئی بھی فریق زمین گھر یا منقولہ جائیداد کو آگے بیچ نہیں سکتا یا فروخت نہیں کرسکتا. یہ فیصلہ عدالت دونوں پارٹیوں کو سن کر دیتی ہے.
اس کے علاوہ Temporary injunction کی ایک اور قسم ہے جس کو interim order بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں ہوتا یہ بالفرض دو پارٹیوں کے درمیان زمین کا تنازع تھا دوسری پارٹی اس پر تعمیرات یا آگے فروخت کرنے لگ جاتی ہے تو متاثرہ پارٹی فوراً عدالت میں دعویٰ دائر کرتی ساتھ فوراً سٹے آڈر کی درخواست دیتی ہے. اس میں عدالت فوراً سٹے کا حکم دے دیتا ہے دوسری پارٹی کو سنے بغیر۔ اسکی وجہ یہ ہے اگر دوسری پارٹی کو عدالت سمن کے ذریعے بلاتی ہے تو کئ دن لگ سکتے ہیں اس دوران دوسری پارٹی گھر تعمیر کر لے زمین پر یا فروخت کردے تو زیادہ مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں.اس لئے عدالت interim order میں ایک پارٹی کو سن کر سٹے آڈر دے دیتی ہے ساتھ دوسری پارٹی کو نوٹس بھجوانے کا حکم دے دیتی ہے تاکہ اگلی پارٹی کو بھی سنا جائے۔ یہ سٹے آڈر 7 دن کے لیے عموماً عدالت دیتی ہے.
دوسری قسم سٹے آڈر کی حکم امتناعی دوامی یا Perpetual Injunction کہلاتی ہے۔ یہ حکم ہمیشہ کے لئے ہوتا ہے اس کو عموماً فائنل آڈر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ آڈر عدالت دونوں پارٹیوں کو سن کر شواہد کی روشنی میں کرتی ہے Stay order کو ضابطہ دیوانی کا آڈر 39 ڈیل کرتا ہے.اس کے ساتھ Specific Relief Act کے سیکشن 54،53،52 ڈیل کرتے ہیں۔

سٹے آڈر کن صورتوں میں دیا جاتا ہے؟

سٹے آڈر ان صورتوں میں دیا جاتا ہے جہاں ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہو مثال کے طور پر کوئی شخص متنازعہ زمین پر گھر بنا رہے ہے یا گھر بنا ہوا ہے اس کو توڑ رہا ہے یا اگے فروخت کر رہا ہے ایسی صورتحال میں عدالت سٹے آڈر جاری کرتی ہے. یہ بات civil procedure code کے order 39 rule 1 وغیرہ میں بتائی گئی ہے۔

سٹے آڈر کو ختم کروانے کا طریقہ؟

ہمارے ہاں یہ غلط تاثر بن چکا ہے ایک دفعہ سٹے ہوگیا وہ ہمیشہ رہتا ہے جو کہ درست نہیں۔ سٹے کی بھی ایک معیاد ہوتی ہے۔ کچھ سٹے آڈر ایک کیس کی تاریخ سے لیکر اگلی تاریخ تک ہوتے ہیں اگر عدالت اگلی پیشی پر سٹے کو کنفرم نہ کرے تو وہ ختم ہوجاتا ہے یا جب تک عدالت میں کیس چلتا ہے تب تک سٹے رہتا ہے. سٹے آڈر کو ختم کرنے کے لیے متاثرہ پارٹی عدالت میں ضابطہ دیوانی کے آڈر 39 رول 4A کے تحت درخواست دے سکتی ہے جس پر عدالت شواہد کی روشنی میں سٹے ختم کرنے کا حکم دے سکتی ہے. ریونیو معاملات میں 6 ماہ تک سٹے کی معیاد ہے اگر عدالت 6 ماہ بعد سٹے کی تاریخ نہیں بڑھاتی تو سٹے خودبخود ختم ہو جائے گا.
03090412874 what's app

مشورہ کے لیے 03090412874

اگر کوئی پاکستانی فائلر ہوناچاہتا ہے یا ٹیکس کے متعلق مشورہ لینا چاہتا ہے تو ہمارے سے رابطہ کرے
29/07/2022

اگر کوئی پاکستانی فائلر ہوناچاہتا ہے یا ٹیکس کے متعلق مشورہ لینا چاہتا ہے تو ہمارے سے رابطہ کرے

Address

چیمبر نمبر 43 تحصیل کورٹس چیچہ وطنی
Chichawatni

Telephone

+923090412874

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amjad Law Association and firm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share