ملک مدثر ایڈووکیٹ - مشیر انکم ٹیکس , سیلز ٹیکس

  • Home
  • Pakistan
  • Attock
  • ملک مدثر ایڈووکیٹ - مشیر انکم ٹیکس , سیلز ٹیکس

ملک مدثر ایڈووکیٹ - مشیر انکم ٹیکس , سیلز ٹیکس اس پیج پرانکم ٹیکس قوانین ، ٹیکس اور کاروبار سے متعلقہ خبریں وغیرہ شیئر کی جاتی ہیں۔

02/08/2026

انکم ٹیکس ریٹرن 2026 کی فائلنگ شروع ہو چکی ہے
#فائلربننے کیلیےاپنی سالانہ ٹیکس ریٹرن کسی سے کبھی فائل نہ کروائیں،
مستقبل میں اگر FBR کی جانب سے کوئی #نوٹس موصول ہو تو وہ افراد آپ کی کر سکتے
ہمیشہ مستند اور تجربہ کار وکیل یا لائسنس ہولڈر سرٹیفائیڈ ٹیکس کنسلٹنٹ سے فائل کروائیں۔
اگر ایف بی آر کی جانب سے نوٹس موصول ہو جائے
تو صرف ہی رہنمائی اور مؤثر نمائندگی فراہم کر سکتا ہے

- ٹیکس سے متعلق مشاورت
- دیگر تمام ٹیکس معاملات میں رہنمائی کیلیے رابطہ کریں
ملک مدثر ایڈوکیٹ ۔ مشیر انکم ٹیکس
03335154349

08/07/2026
27/06/2026

📢 Tax Return 2026 – Important Preparation Checklist

چونکہ 30 جون قریب ہے اور جولائی 2026 سے ٹیکس ریٹرنز اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس کی فائلنگ کا عمل شروع ہو جائے گا، لہٰذا بروقت اور درست فائلنگ کے لیے درج ذیل معلومات اور دستاویزات پہلے سے تیار رکھیں:

1. بینک بیلنس کی مطابقت اپنے تمام بینک اکاؤنٹس کے اختتامی بیلنس کو ویلتھ اسٹیٹمنٹ کے مطابق ری کنسائل کر لیں۔ کسی بھی اضافی یا غیر واضح رقم کی بروقت وضاحت یا ایڈجسٹمنٹ کر لیں۔

2. جائیداد کی خرید و فروخت ٹیکس سال 2025-26 کے دوران خریدی یا فروخت کی گئی تمام پراپرٹیز کی مکمل تفصیلات تیار رکھیں، بشمول:

مکمل پتہ

خرید/فروخت کی قیمت

رقبہ (مرلہ، کنال وغیرہ)

3. سالانہ آمدن کی تفصیلات سال بھر کی تمام آمدن کا ریکارڈ مرتب کریں، مثلاً:

تنخواہ

کاروباری آمدن

دیگر ذرائع آمدن

4. سالانہ اخراجات اپنے سالانہ اخراجات کو مختلف ہیڈز کے تحت مرتب کر لیں تاکہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی تیاری میں آسانی ہو۔

5. ودہولڈنگ ٹیکس / ٹیکس کٹوتیوں کا ریکارڈ سال کے دوران ادا یا کٹے گئے تمام ٹیکسز کی تفصیلات جمع کریں، مثلاً:

بجلی کے بلوں پر کٹا ہوا ٹیکس

موبائل فون بلز پر ٹیکس

بینک اکاؤنٹس پر ٹیکس

خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس

دیگر متعلقہ ٹیکس کٹوتیاں

6. اقساط پر خریدی گئی پراپرٹی اگر کوئی پلاٹ یا پراپرٹی اقساط پر خریدی گئی ہے تو ادا شدہ اور بقایا اقساط کی تفصیل تیار رکھیں۔

7. انشورنس پالیسی کسی بھی لائف یا دیگر انشورنس پالیسی کی مکمل تفصیلات فراہم کریں۔

8. لیز پر حاصل کردہ گاڑی اگر گاڑی لیز پر لی گئی ہے تو ادا شدہ اور بقایا اقساط کی تفصیلات مرتب رکھیں۔

9. سونے کی خرید و فروخت سال کے دوران سونے (Gold) کی خرید یا فروخت کی تفصیلات تیار رکھیں۔

10. بینک قرضہ اگر کسی بینک یا مالیاتی ادارے سے قرض حاصل کیا گیا ہے تو اس کی مکمل تفصیلات دستیاب رکھیں۔

11. تحائف (Gifts) اگر سال کے دوران کوئی گاڑی، پلاٹ یا دیگر اثاثہ بطور گفٹ موصول ہوا ہے تو متعلقہ دستاویزات اور اسٹامپ پیپر محفوظ رکھیں۔

12. فارن ریمیٹنس بیرونِ ملک سے موصول ہونے والی تمام رقوم کے لیے Foreign Remittance Certificates (FRCs) اور متعلقہ دستاویزات تیار رکھیں۔

✅ بروقت دستاویزات کی تیاری نہ صرف ریٹرن فائلنگ کو آسان بناتی ہے بلکہ ویلتھ ری کنسیلی ایشن اور ممکنہ نوٹسز سے بچنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

27/06/2026

اپیلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو لاہور کا اہم فیصلہ | ٹرن اوور ٹیکس سے متعلق بڑا ریلیف۔

لاہور (20 اگست 2024) — اپیلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو لاہور بینچ نے ٹیکس دہندگان کے حق میں ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹری بیوٹر کے ٹرن اوور پر لگایا گیا مینیمم ٹیکس کالعدم قرار دے دیا۔

کیس کی تفصیل
مقدمہ M/s. Zainab Imamat Faisalabad بمقابلہ CIR RTO فیصل آباد تھا، جس میں ٹیکس دہندہ نے صرف اپنی کمیشن آمدن 449,134 روپے ظاہر کی تھی۔ تاہم محکمہ نے سیلز ٹیکس ریکارڈ میں ظاہر کردہ 252,175,106 روپے کی بنیاد پر ٹرن اوور ٹیکس عائد کر دیا تھا۔

محکمہ کے مطابق ڈسٹری بیوٹر کی مجموعی سیلز ہی اس کا ٹرن اوور ہیں، اس لیے سیکشن 113 کے تحت 1% مینیمم ٹیکس اور سرچارج درست طور پر لاگو کیا گیا۔

ٹیکس دہندہ نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ صرف ایک ڈسٹری بیوٹر ہے اور اس کی حقیقی آمدن صرف کمیشن ہے، لہٰذا ٹرن اوور ٹیکس بھی صرف کمیشن پر لاگو ہونا چاہیے۔

ٹریبونل نے قرار دیا کہ:
*ڈسٹری بیوٹر کا حقیقی معاشی مفاد صرف کمیشن تک محدود ہوتا ہے۔
*مصنوعات کی ملکیت اور قیمت سازی مینوفیکچرر کے پاس ہوتی ہے
*ڈسٹری بیوٹر کو مکمل سیلز کا مالک تصور نہیں کیا جا سکتا۔
*عدالت نے لاہور ہائیکورٹ اور اے ٹی آئی آر کے سابقہ فیصلوں (Allied Marketing اور Crystal Distributors) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت میں ٹرن اوور صرف کمیشن پر مبنی ہوگا۔

*ٹیکس دہندہ کی اپیل منظور
*دونوں ماتحت اداروں کے احکامات کالعدم
*مینیمم ٹیکس صرف کمیشن آمدن پر لاگو قرار
*ٹیکس دہندہ کو بڑا ریلیف فراہم

یہ فیصلہ ڈسٹری بیوٹرز کے ٹرن اوور ٹیکس سے متعلق ایک
اہم نظیر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

— Azam Law Associates

17/06/2026

۔IRIS میں بجلی کے بل کا ٹیکس دو ٹیبز میں کیوں ظاہر ہوتا ہے؟

اگر آپ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے IRIS پورٹل پر انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں تو ممکن ہے آپ نے یہ بات نوٹ کی ہو کہ بجلی کے بل پر کٹنے والا انکم ٹیکس (سیکشن 235) بیک وقت دو مختلف ٹیبز، Adjustable Tax اور Fixed / Minimum Tax میں نظر آتا ہے۔

اکثر ٹیکس گزار اس صورتحال پر حیران ہوتے ہیں کہ ایک ہی ٹیکس دو مختلف جگہوں پر کیوں موجود ہے۔ درحقیقت یہ IRIS پورٹل کی کوئی خرابی نہیں بلکہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 235(4) کی قانونی ضروریات کا نتیجہ ہے۔

قانون کے مطابق اگر کوئی فرد (Individual) یا ایسوسی ایشن آف پرسنز (AOP) سال بھر میں 360,000 روپے یا اس سے کم بجلی استعمال کرتا ہے، تو اس کے بجلی کے بل پر کٹا ہوا ٹیکس "Minimum Tax" تصور کیا جاتا ہے۔

ایسی صورت میں یہ ٹیکس نہ ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کا ریفنڈ حاصل کیا جا سکتا ہے، لہٰذا اسے IRIS میں Fixed / Minimum Tax کے تحت ظاہر کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب اگر سالانہ بجلی کے بلوں کی مجموعی رقم 360,000 روپے سے تجاوز کر جائے تو یہی ٹیکس "Adjustable Advance Tax" بن جاتا ہے۔

اس صورت میں ٹیکس گزار اسے اپنی سالانہ ٹیکس ذمہ داری کے خلاف ایڈجسٹ کر سکتا ہے اور بعض حالات میں ریفنڈ کا بھی حقدار ہو سکتا ہے۔ ایسے کیسز میں یہ رقم Adjustable Tax کے ٹیب میں درج کی جاتی ہے۔

قانون رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے الگ اصول مقرر کرتا ہے۔ کمپنیوں کے معاملے میں بجلی کے بل پر کٹنے والا ٹیکس ہمیشہ Adjustable Tax شمار ہوتا ہے، خواہ بجلی کے بل کی مالیت کچھ بھی ہو۔

ٹیکس ماہرین کے مطابق اگر کسی شخص کے نام پر ایک سے زائد بجلی کے میٹر موجود ہوں تو تمام میٹرز کے سالانہ بلوں کو جمع کر کے 360,000 روپے کی حد کا تعین کیا جاتا ہے۔ یہی مجموعی رقم فیصلہ کرتی ہے کہ ٹیکس Adjustable ہوگا یا Fixed/Minimum۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بعض ٹیکس گزار غلطی سے ایک ہی ٹیکس رقم دونوں ٹیبز میں درج کر دیتے ہیں، جس سے ریٹرن میں تضادات پیدا ہوتے ہیں اور FBR کے سسٹم میں مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔ اس لیے ریٹرن فائل کرتے وقت سالانہ بجلی کے بلوں کا درست حساب لگانا اور متعلقہ ٹیب کا انتخاب کرنا انتہائی ضروری ہے۔

Address

Malik Mudasir Advocate, Chamber No. 24, District Bar Association Attock
Attock

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ملک مدثر ایڈووکیٹ - مشیر انکم ٹیکس , سیلز ٹیکس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category