19/11/2024
ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کے ہمراہ ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے وکلاء کو قیدیوں کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا۔ جن میں کارخانہ، طبی مرکز اور دیگر شعبہ جات شامل تھے۔ انہوں نے قیدیوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات اور مسائل سے بھی وکلاء کو آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ بار سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے نادار قیدیوں کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور جیل عملہ کیطرف سے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔