15/03/2026
اگر کسی خاتون نے عدالت سے خلع کی ڈگری حاصل کر لی ہے تو اگلا اہم مرحلہ Union Council میں اس ڈگری کی بنیاد پر طلاق مؤثر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ عدالتی ڈگری کی کاپی یونین کونسل میں جمع کروائی جاتی ہے، جہاں سیکرٹری قانونی کارروائی مکمل کر کے طلاق کی رجسٹریشن کرتا ہے اور مقررہ پراسیس کے بعد طلاق مؤثر سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔ عموماً عدالتی ڈگری کے بعد نوٹس پیریڈ اور قانونی تقاضے مکمل ہونے پر تقریباً 30 سے 90 دن کے اندر سرٹیفکیٹ جاری ہو جاتا ہے، جو کہ نادرا ریکارڈ، دوسری شادی، ویزہ پراسیس اور دیگر قانونی معاملات کے لیے نہایت ضروری دستاویز ہے۔ اس کے بغیر طلاق کا اندراج مکمل نہیں سمجھا جاتا، اس لیے ہر خاتون کے لیے یہ مرحلہ مکمل کرنا انتہائی اہم ہے۔