27/12/2025
ہری پور میں بینکنگ کیس علت نمبر96/2024 زیر دفعہ 406,408,409,417,419,420,468,469,471,472’/109 تھانہ FIA circle درج رجسڑرہواجوکہ471 ملین روپے کے ہائی پروفائل کیس میں آج فیصلہ کن پیش رفت سامنے آئی، جہاں471 ملین روپے کے الزام میں طویل عرصے سے زیرِ حراست ملزم کو عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم کی جانب سے بابر خان ایڈووکیٹ اور جواد خان ایڈووکیٹ نے مؤثر اور مدلل قانونی نکات کے ذریعے کیس کی پیروی کی۔ بینک کی نمائندگی اسلام آباد کے سینئر اور سپریم کورٹ کے وکیل افنان
کنڈی ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ فیڈرل گورنمنٹ کی طرف سے اویس عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد عدالت نے انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو ریلیف فراہم کیا، جسے قانونی حلقوں میں ایک نمایاں کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔کیس کی شنوائ جسٹس سیدمدثرمیر صاحب نے کی