19/09/2026
رانا رحیم بخش اینڈ ایسوسی ایٹس کی جانب سے خواجہ اویس مشتاق گروپ کے نامزد امیدوار برائے سیکرٹری، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ 2027، چوہدری علی حسین ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا گیا۔
رانا رحیم بخش ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے سیکرٹری کی نشست پر چوہدری علی حسین ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے رانا رحیم بخش ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔