سید عاصم ہاشمی Syed Asim Hashmi

Call Contact the practice

سید عاصم ہاشمی Syed Asim Hashmi Advocate j&k High court,
Member District Development council (DDC) Doda jammu & kashmir

16/10/2026

This is , how our beautiful jk has been downgraded
When MLA Mehraj Malik called out alleged corruption by an IAS, He immediately faced detention under PSA for using verbal abuse.
Whereas , Ranjan IAS, in positions of authority appears free to shout at people and use foulest of language without fear of any accountability.
Part 23

15/10/2026

This is Jammu and Kashmir post 2019

IAS officer, the LG administration’s blue-eyed favourite, entrusted with charge of multiple departments, brazenly screaming at and humiliating a woman KAS officer arrogant, high-handed , behaving like psychopaths, are running the affairs of J&K post-2019, with no accountability serving within the same administration can be treated with such contempt, imagine the treatment meted out to ordinary citizens who have neither power nor access to the corridors of authority. Since 2019, this unaccountable bureaucracy has been running J&K as though it were its personal fiefdom. And who will hold them accountable?

08/10/2026
05/09/2026

Nepal Is a Warning—Stop Playing with Nature in the Chenab Valley.

From ’s Plateau Chougan, the destruction is visible.
Save our forests. Protect our rivers. Respect the Himalayas.

آزادی کا کا سورج :ٹیپو سلطان سے 1857 اور 1947 تک کا عظیم سفر" اور عصرِ حاضر کی سیاسی ڈھولیاں 🇮🇳 تحریر : سید عاصم ہاشمی ش...
15/08/2026

آزادی کا کا سورج :
ٹیپو سلطان سے 1857 اور 1947 تک کا عظیم سفر"

اور عصرِ حاضر کی سیاسی ڈھولیاں 🇮🇳

تحریر : سید عاصم ہاشمی

شیرِ میسور کا وہ خون جو مٹی میں دفن ہو کر آزادی کا درخت بن گیا

ہندوستان کی تاریخ میں کسی بھی جدوجہد کا آغاز محض ایک فوجی کارروائی سے نہیں ہوتا، بلکہ وہ ایک طویل المیے کے تسلسل کا نام ہے۔ اس وطن کی آزادی کا پہلا باقاعدہ باب 4 مئی 1799ء کو سیرنگ پٹم کے تاریخی میدان میں رقم ہوا، جب چوتھی اینگلو میسور جنگ کے دوران شہید ٹیپو سلطان نے جامِ شہادت نوش کیا۔ مورخین اور برطانوی فوجی ریکارڈز کے مطابق، یہ وہ پہلا موقع تھا جب کسی ہندوستانی حکمران نے انگریزوں کے خلاف منظم، جدید اور نہایت دلیرانہ جنگ لڑی اور اپنی جان دے کر برطانوی سامراج کی ناک میں دم کر دیا۔ اگرچہ فوجی لحاظ سے یہ شکست تھی، لیکن سیاسی اور نظریاتی لحاظ سے ٹیپو سلطان کا لہو ہندوستان کی اس آگ کا پہلا بیج تھا جو بالآخر 1947 میں آزادی کے سورج کے طور پر طلوع ہونے والا تھا۔

سنہ 1857 کا وہ کارتوس اور ہندو مسلم اتحاد کی بنیاد

یہ بیج 1857 کے سال میں پوری سرزمین پر پھوٹ پڑا۔ اس عظیم طوفان کی بنیاد صرف فوجی ناراضگی نہیں تھی بلکہ اس کے پیچھے معاشی لوٹ مار، "الحاق کی پالیسی" (Doctrine of Lapse) کے تحت اودھ اور جھانسی جیسی ریاستوں کا بے دردی سے ضم کیا جانا، اور انگریز افسران کی جانب سے ہندوستانی سپاہیوں کے ساتھ ناقابلِ برداشت فوجی اور نسلی امتیاز تھا۔ تاہم اس طوفان کو برپا کرنے والی آخری چنگاری ایک کارتوس تھی جو جنوری 1857ء میں انگریز فوج کی جانب سے ہندوستانی سپاہیوں کو دی گئی انفیلڈ (Enfield) رائفل کا حصہ تھا۔

مورخ جے ڈبلیو کے (J.W. Kaye) نے اپنی مشہور تصنیف "History of the Sepoy War" میں یہ تاریخی واقعہ قلم بند کیا ہے کہ اس کارتوس کے کاغذی غلاف کو دانتوں سے کاٹ کر پھاڑنا پڑتا تھا۔ اس کی چکنائی (Tallow) کی تیاری میں گائے اور سور کی چربی کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہ ایک ایسا بے حس اور توہین آمیز اقدام تھا جس نے گائے کو مقدس ماننے والے ہندوؤں اور سور کو ناپاک جاننے والے مسلمانوں دونوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لا کھڑا کیا۔ اس کارتوس کی مذہبی گستاخی کے خلاف پہلا جہاد 29 مارچ 1857ء کو بیرک پور (Barrackpore) میں ہندو سپاہی منگل پانڈے نے چھیڑا، جنہوں نے اپنے انگریز افسر پر گولی چلا دی اور 8 اپریل 1857ء کو اس قربانی کے بدلے سرِعام پھانسی چڑھا دیے گئے۔ اس سنگین واقعے کے بعد 10 مئی 1857ء کو میرٹھ میں پوری فوج نے بغاوت کر دی، اور 11 مئی 1857ء کو باغی فوجیں دہلی پہنچ کر لال قلعے پر قبضہ کر لیا۔

دہلی پر قبضہ کرنے کے بعد، وہاں کے مسلم علماء نے جہاد کا باقاعدہ نظریاتی اور فوجی فریم ورک تیار کیا، جس کے تاریخی ریکارڈ برطانوی میوزیم اور ہندوستانی قومی کتب خانوں میں آج بھی موجود ہیں:

· مولوی احمد اللہ شاہ (مجاہدِ ہند نے 9 جون 1857ء کو لکھنؤ کے مقام پر انگریزوں کے خلاف ایک زبردست اور مستند فتوائے جہاد جاری کیا۔ اس فتویٰ کو روسی اور برطانوی خفیہ دستاویزات میں بھی خاص اہمیت حاصل ہے۔ وہ 30 جون 1857ء کو جنگِ چنہٹ (Battle of Chinhat) میں بیگم حضرت محل کی فوج کے ہمراہ میدان میں اترے اور تاریخ میں ایسی لڑائی لڑی کہ انگریز فوج پسپا ہو گئی۔ 1858ء میں پورے اودھ میں بغاوت کے خاتمے کے بعد ایک غدار کی بنیاد پر انہیں شہید کر دیا گیا۔
· مولانا فضل حق خیرآبادی نے 29 جون 1857ء کو دلی کی جامہ مسجد سے ایک وسیع تاریخی فتویٰ جاری کیا، جس کا اصل نسخہ آج بھی برطانوی عجائب گھر میں محفوظ ہے۔ اس فتویٰ میں انہوں نے انگریز حکومت کو "دارالحرب" قرار دے کر مسلمانوں کو حکم دیا کہ اپنے وطن اور مذہب کے تحفظ کے لیے ہتھیار اٹھانا ہر مسلمان کا مذہبی اور قانونی فرض ہے۔ اسی فتویٰ کی پاداش میں 1859ء میں انہیں گرفتار کر کے کالے پانی کی سزا دی گئی، اور وہ 1861ء میں کلکتہ کی جیل میں شہید ہو گئے۔
· مولانا رشید احمد گنگوہی اور مولانا قاسم نانوتویان دونوں عظیم علماء نے مئی 1857ء میں ایک مشترکہ اور زبردست فتویٰ جاری کیا۔ مزید برآں، مولانا قاسم نانوتوی کا ایک تاریخی مکتوب آج بھی موجود ہے، جس میں وہ لکھتے ہیں کہ انہوں نے شاملی (Thana Bhawan) کے میدان میں خود انگریز فوج کے خلاف برسرِ پیکار ہو کر ہندو سپاہیوں کے ساتھ شانہ بشانہ جنگ کی۔
·
· شہنشاہ بہادر شاہ ظفر: 11 مئی 1857ء کو ہندو اور مسلمان باغی فوجوں نے دہلی پر قبضہ کر کے انہیں متحدہ ہندوستان کا شہنشاہ قرار دیا۔ یہ محض ایک علامتی اقدام نہیں تھا بلکہ سیاسی طور پر یہ ایک عظیم متحدہ حکومت کا قیام تھا۔ 20 ستمبر 1857ء کو دہلی فتح ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا، فروری 1858ء میں ان پر ایک رسمی تاریخی مقدمہ چلایا گیا (جس کے عدالتی ریکارڈ موجود ہیں)، اور پھر 7 نومبر 1862ء کو رنگون کی جلاوطنی میں ان کا انتقال ہو گیا۔

جھانسی سے بہار تک: ہندو ہیروز کا تاریخی ساتھ

اس جدوجہد کا ایک پہلو مسلم علماء تھے تو دوسرا پہلو انتہائی بہادر ہندو جنگجوؤں کا تھا:

· رانی لکشمی بائی نے 23 مارچ 1858ء سے 5 اپریل 1858ء تک جھانسی کا تاریخی محاصرہ برداشت کیا، اور بالآخر 18 جون 1858ء کو گوالیار کے مقام پر جنگ کے دوران شہید ہو گئیں۔ ان کے ساتھ مسلمان فوجی شانہ بشانہ تھے۔
· کنور سنگھ نے جولائی 1857ء میں بہار میں جنگِ ارہ (Battle of Arrah) کو بہترین انداز میں لڑا، اور 26 اپریل 1858ء کو وہ میدانِ جنگ میں شہادت سے ہمکنار ہوئے۔
· نانا صاحب پیشوا اور تانتیا ٹوپی نے 28 نومبر 1857ء کو کانپور میں ایک منظم فوجی کارروائی کی، اور تانتیا ٹوپی 1859ء تک گوریلا جنگ لڑتے رہے، حتیٰ کہ انگریزوں نے انہیں گرفتار کر کے پھانسی دے دی۔
1857 کی تاریخی ناکامی کے باوجود، اس
جنگ نے ہندوستان کی جدوجہد کو ایک مستحکم اور مربوط تحریک میں تبدیل کر دیا۔ اس کے بعد مولانا محمد علی جوہر نے 1920 کی دہائی میں خلافت اور عدم تعاون کی تحریک کے ذریعے ہندو مسلم اتحاد کا جو سیاسی اور تاریخی افق قائم کیا، اس نے انگریزی سامراج کی جڑیں اکھاڑ دیں۔ بھگت سنگھ کی 23 مارچ 1931ء کو ہونے والی عظیم شہادت نے تحریک کو ایک انقلابی اور پُرزور طاقت دے دی، جبکہ مہاتما گاندھی اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کی اجتماعی قیادت نے اسے عروج تک پہنچا دیا۔ یوں، ٹیپو سلطان سے شروع ہو کر 1857 کے کارتوس، فتوؤں اور مشترکہ جنگ کے دھارے سے گزرتا ہوا یہ قافلہ بالآخر 15 اگست 1947ء کو تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی کامیابی کے حصول تک جا پہنچا۔

موجودہ سیاسی تناظر: تاریک تاریخی چھایا (Eclipse Zafurr) اور انکار کی سیاست

لیکن، آج ہم جب اس روشن سورج کے نیچے کھڑے ہیں تو ہمیں ایک انتہائی پریشان کن سیاسی اور تاریخی المیے کا سامنا ہے۔ ہماری موجودہ سرکاری درس و تدریس کے نصاب اور عام سیاسی گفٹگوں میں، 1857 کے ان عظیم مسلم ہیروز کا کردار جان بوجھ کر مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جہاں ایک طرف رانی لکشمی بائی اور منگل پانڈے کو ایک وسیع پیمانے پر خراج تحسین دیا جاتا ہے، وہیں مولوی احمد اللہ شاہ اور مولانا فضل حق خیرآبادی کے ان تاریخی فتوؤں کو یا تو نظرانداز کر دیا جاتا ہے یا انہیں محض ایک "فرقہ پرست جہاد" کا نام دے کر بدنام کیا جاتا ہے۔ مشہور مورخ عرفان حبیب نے اپنی ایک مستند تصنیف میں یہ بیان کیا ہے کہ ایک جارحانہ تاریخ نویسی کے تحت ان مسلم ہیروز کو جدید دور کے جہادیوں کے طور پر پیش کر کے ان سے بدگمانی پیدا کی جا رہی ہے، حالانکہ ان کا 1857 میں دیا گیا فتویٰ دراصل سامراج کے خلاف ایک دفاعی، وطن پرست اور سیاسی جہاد تھا۔

لیکن آج کی سیاسی حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں کو، جنہوں نے اپنے دانتوں سے اُس گائے اور سور کی چربی والے کارتوس کو کاٹ کر ہندو برادری کو ایک صف میں لا کھڑا کیا تھا، اب اسی ملک میں ثانوی اور مشکوک شہریوں کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ ان کے ہیروز کو مجاہدِ آزادی نہیں، بلکہ "غیر ملکی سازش کار" قرار دے کر تاریخ کے صفحات سے کاٹ دیا گیا ہے۔ یہ جدید ہندوستان کی سیاست کے اندر ایک گہرا تاریخی گرہن (Eclipse Zafurr) ہے، جہاں ہندوستان کی تعمیر میں مسلمانوں کی بنیادی اور تاریخی شراکت کو ڈھانپ کر ایک نئی اور گمراہ کن روایت تخلیق کی جا رہی ہے۔

اس عظیم تاریخ کے جائزے میں ہمیں ایک دردناک حقیقت کا سامنا بھی ہے۔ آج ایسے لوگ بھی ہیں جو آزادی کی اس مشترکہ تاریخ کو نظرانداز کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جن لوگوں کو ان عظیم شہیدوں سے حقارت ہے، جنہیں ٹیپو سلطان کو صرف ایک فرقہ پرست حکمران ثابت کرنے یا 1857 کو صرف ایک مسلم بغاوت قرار دینے میں مزہ آتا ہے، وہ دراصل اپنے ہی وطن کے خون سے دشمنی رکھتے ہیں۔ وہ لوگ جو رانی لکشمی بائی اور مولوی احمد اللہ شاہ کے مشترکہ جہاد کو بھول کر آج فرقہ وارانہ فساد پھیلاتے ہیں، یا انگریز کے مانوس نوازشوں کی یاد میں کھوئے ہوئے ہیں، ان کے سینے میں تاریخ کے لیے کوئی احترام نہیں، بلکہ ایک گھٹیا اور تاریک نفرت ہے۔ وہ نہ تو تاریخ کو مٹا سکتے ہیں اور نہ ہی ان شہیدوں کی عظمت کو کم کر سکتے ہیں۔ ہماری آنے والی نسلوں کو یہ بتانا ہمارا فرض ہے کہ ہر وہ شخص جو ٹیپو سلطان، بہادر شاہ ظفر، کنور سنگھ، رانی جھانسی اور بھگت سنگھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کرے، وہ ہندوستان کا دشمن ہے۔ ہماری مشترکہ تاریخ ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ ان تمام عظیم ناموں کو ہمارا عاجزانہ سلام، اور شہیدوں کا یہ خون ہمیں ہمیشہ متحد رکھے۔ ! 🇮🇳
Pic taken at moslem of shaheed Tipu sultan

08/08/2026

college

I once again call upon , , and all concerned authorities to register an FIR . We are aware of facts that are potentially far more serious than the alleged paper leak.

By refusing to act, you may only expose yourselves to unnecessary legal and administrative consequences. You are public servants, accountable to the public and the law—not to political interests.

Do your duty. Register the FIR, let the investigation take its course, and let the law determine who is responsible. Shielding anyone, irrespective of political affiliation, will ultimately invite accountability under the same law

07/08/2026

Non completion of road is administrative failures

August5        was the day when constitutional morality was set aside, democratic principles were undermined, and the sp...
05/08/2026

August5
was the day when constitutional morality was set aside, democratic principles were undermined, and the special constitutional status of the erstwhile State was revoked. In complete disregard of the constitutional spirit and the federal structure, a full-fledged State was reduced to a Union Territory.

Years have passed, yet the promises of restoring statehood, safeguarding democratic rights, and ensuring dignity and development remain largely unfulfilled. The assurances made to the people have, so far, proved hollow.

Address

Doda
Doda
182202

Telephone

+919419168168

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سید عاصم ہاشمی Syed Asim Hashmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to سید عاصم ہاشمی Syed Asim Hashmi:

Shortcuts

Share