CONAN ALE

CONAN ALE Immigration New

ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ  ائرپورٹ پر کاروائی ٹمپرڈ شدہ پاسپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار گرفتار ملزم ک...
09/02/2025

ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کاروائی
ٹمپرڈ شدہ پاسپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار
گرفتار ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم فلائٹ نمبر G9-552 کر ذریعے اٹلی سے پاکستان پہنچا تھا
ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھا
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا
سیالکوٹ ائرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے. جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے۔ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائےگا, جعلی دستاویزات اور دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا-

شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی سفری دستاویزات غیر متعلقہ لوگوں کے حوالے نہ کریں۔ ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔ ترجمان ایف آئی اے
ترجمان ایف آئی اے
پی آر نمبر : 138/2025
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی،
ہیڈ کواٹرز اسلام آباد
6 February

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی، جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتارایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی ...
09/02/2025

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی، جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتار
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ جعلی ایجنٹ کی شناخت عاطف شاہ کے نام سے ہوئی
ایجنٹ کو چھاپہ مار کارروائی میں گلشن جمال سے گرفتار کیا گیا
کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی،
ابتدائی تفتیش کے مطابق جمیل احمد نامی شخص بغیر شیڈول انٹرویو کے امریکی قونصلیٹ پہنچا اور جعلی اپوائنٹمنٹ کنفرمیشن پیش کی۔
جمیل احمد سے پوچھ گچھ پر اس نے بتایا کہ سید عاطف شاہ نامی ایجنٹ نے اس کو مذکورہ دستاویزات فراہم کیں, ملزم سید عاطف شاہ نے جمیل احمد سے اس جعلسازی کے عوض 3 لاکھ روپے کیے تھے, جن میں سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے پہلے ہی ملزم وصول کر چکا ہے.
امریکی حکام نے مذکورہ جعلی ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی، جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔


ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
ترجمان ایف آئی اے
پی آر نمبر: 146/2025
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی
ہیڈکوارٹرز اسلام آباد
17h

ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کاروائی سینیگال سے براستہ ایتھوپیا سیالکوٹ پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ جاری...
09/02/2025

ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کاروائی

سینیگال سے براستہ ایتھوپیا سیالکوٹ پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ جاری مسافر کی شناخت محمد شہباز کے نام سے ہوئی مسافر ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز FZ -337 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے سیالکوٹ پہنچا

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر لاہور ائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا۔ مسافر یورپ جانے کے لیے شمس الرحمٰن نامی انسانی سمگلر سے رابطے میں تھا مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 80 لاکھ روپے کے عوض کینیڈا پہنچانے کا وعدہ کیا۔

ایجنٹ نے مسافر کو بائی ائیر قانونی طور کینیڈا بھجوانے کا وعدہ کیا تھا
تاہم ایجنٹ نے شہری کو کینیڈا کی بجائے سینیگال بھجوایا, ایجنٹ نے شہری کو جعلی دستاویزات پر کینیڈا بھجوانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا ۔

مسافر نے بعد ازاں وطن واپسی کا فیصلہ کیا اور ایتھوپیا کے راستے سیالکوٹ پہنچا مسافر سے پوچھ گچھ جاری ہے-

مسافر کو ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا, غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون -
انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں، بیرون ملک سفر کے لیے قانونی راستے اختیار کریں۔

ترجمان ایف آئی اے
پی آر نمبر: 145/2025
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی
ہیڈکوارٹرز اسلام آباد
17h

جعلی دستاویزات - ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی بڑی کاروائیاں جعلی اور مشکوک دستاویزات پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیاآف...
09/02/2025

جعلی دستاویزات - ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی بڑی کاروائیاں
جعلی اور مشکوک دستاویزات پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا

آف لوڈ ہونے والے مسافروں کی شناخت عبداللہ خان اور انوسمانی کمبا کے نام سے ہوئی

پہلی کاروائی میں عبداللہ خان کو حراست میں لیا جو فلائٹ نمبر PC 131 کے ذریعے شمالی قبرص جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا مسافر کے پاسپورٹ پر قبرص کے لیے کوئی سفر کا ریکارڈ نہیں تھا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے فہد حسین نامی ایجنٹ سے اپنے جعلی ویزے اور دستاویزات کا انتظام کیا تھا۔

مسافر نے ایجنٹ سے 1400 ڈالر اور 60 ہزار روپے کے عوض اپنے جعلی ویزے اور دیگر دستاویزات حاصل کیں مسافر نے مزید انکشاف کیا کہ وہ ملازمت کے مقصد کے لیے سفر کر رہا تھا، نہ کہ تعلیم کے لیے۔........................

جبکہ دوسری کاروائی میں گنی بیساؤ جانے والے انسمانی کمبا نامی مسافر حراست میں لے لیا گیا امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشتبہ معلوم ہونے پر مسافر کو سیکنڈ لائن آفس منتقل کیا گیا مسافر کا پاسپورٹ مشتبہ طور پر جعلی تھا اور اس میں کئی اہم نقائص پائے گئے۔

ملزم کے پاسپورٹ پر سلیکس اسکرین فیچر غائب تھا، اور ہولوگرام سمیت دیگر اہم خصوصیات نہیں تھیں جو اصلی پاسپورٹ میں موجود ہوتی ہیں۔
سکینڈ لائن فرانزک سسٹم کے تجزیہ میں پاسپورٹ کو جعلی قرار دیا
ملزمان کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا
مزید تفتیش جاری ہے

ترجمان ایف آئی اے
پی آر نمبر: 148/2025
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی
ہیڈکواٹرز اسلام آباد

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی, امریکہ جانے والی خاتون مسافر گرفتارپی آر نمبر: 853/2024 / Yesterday...
22/12/2024

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی, امریکہ جانے والی خاتون مسافر گرفتار
پی آر نمبر: 853/2024 / Yesterday at 09:34
ثناء خواجہ نامی افغان خاتون مسافر نے پاکستانی ویزا جعل سازی سے حاصل کیا، ملزمہ 13 نومبر کو چمن بارڈر کے ذریعے علاج کے نام پر پاکستان آئی تھی، ملزمہ علاج کے حوالے سے کسی قسم کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ نے علاج کا بہانہ کر کے امریکی ویزا اپلائے کرنے پاکستان آئی تھی۔
ملزمہ کے کزن نے پاکستان جانے کے لئے میڈیکل ویزا اپلائی کرنے کا مشورہ دیا تھا، ملزمہ نے پاکستان پہنچنے کے بعد امریکی سفارتخانے سے ویزا حاصل کیا
ملزمہ نے پاکستانی ویزا اپلائی کرنے کے لئے جعلی دستاویزات استعمال کی۔
گرفتار ملزمہ کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے
مزید تفتیش جاری ہے
ترجمان ایف آئی اے

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کاروائیپی آر نمبر: 854/2024/   Yesterday at 09:35 کراچی ائرپورٹ پر غیر قانونی بی...
22/12/2024

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کاروائی
پی آر نمبر: 854/2024/ Yesterday at 09:35
کراچی ائرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام - انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک بےنقاب, ایف آئی اے امیگریشن نے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
ملزم صدام حسین وزٹ ویزے پر مراکش جا رہا تھا دوران امیگریشن، مشکوک معلومات پر مسافر کو مزید تفتیش کے لیے جنرل چیکنگ افسران کے حوالے کیا گیا۔
دوران تفتیش ملزم صدام حسین نے انکشاف کیا کہ مراکش جانے کا مقصد اسپین اور اٹلی کی جانب غیر قانونی بارڈر پار کرنا تھا۔
مسافر نے مزید انکشاف کیا کہ اس نے مراکش کا ویزہ شیخوپورہ کے رہائشی نوید نامی ایجنٹ کے ذریعے 8 لاکھ روپے نقد ادا کر کے حاصل کیا۔ ملزم واٹس ایپ کے ذریعے جبار اور قاری امجد نامی انسانی سمگلرز سے بھی رابطے میں تھا
انسانی سمگلر قاری امجد یورپ میں غیر قانونی ڈنکی اور سمندر کے راستے لوگوں کو بھیجنے میں ملوث ہے۔
ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ انسانی سمگلر قاری امجد کا تعلق شیخوپورہ سے ہے اور بیرون ملک مقیم ہے۔ قاری امجد نے متعدد لوگوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے ہیں
گرفتار ملزم صدام حسین نے بھی قاری امجد کو 2000 یورو ادا کیے تھے اور اسپین/اٹلی پہنچنے کے بعد مزید 13,000 یورو ادا کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔
ملزم کو تمام ثبوتوں کے ساتھ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا, ایف آئی اے امیگریشن حکام نے اس کامیاب کارروائی کے ذریعے غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا ہے۔
ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
ترجمان ایف آئی اے

بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتارایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اس...
08/12/2024

بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد صائم سلطان کی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم کی کاروائی انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث گروہ کا سرغنہ محمد عدنان گرفتار ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا

ملزم فارن سٹڈی پلانر کے نام سے غیر قانونی ادارہ چلا رہا تھا۔ ملزم بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کر رہے تھا ملزم بغیر اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز لائسنس کے شہریوں سے پاسپورٹ بھی وصول کر رہے تھا چھاپے کے دوران متعدد پاسپورٹس، سفری دستاویزات اور ایگریمنٹ برآمد کر لئے گئے۔

ملزم بیرون ملک ملازمت کے جعلی اشتہارات سوشل میڈیا پر لگاتے تھا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

شکریہ! ترجمان ایف آئی اے

Address

Bristol

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CONAN ALE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Featured

Share