siddiq Khan bazai

siddiq Khan bazai Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de siddiq Khan bazai, Quettreville-sur-Sienne.

یوسف نے کب مانگا تھا زلیخا کو!وہ زلیخا کا یقین تھا جو اسے یو سف ملا💞بات ممکن یا نہ ممکن کی نہیں بات یقین کی ہے
تم یقین سے مانگ کر تو دیکھو وہ رب تقدیر بدلنے پر قادر
ہے

بلوچستان محبتوں کی دھرتی تھی۔ زیارت اور ہنہ اوڑک کوئٹہ میں ملک بھر سے لوگ سیاحت کے لیے آتے تھے، لیکن سیاحت تو دور کی بات...
01/09/2026

بلوچستان محبتوں کی دھرتی تھی۔ زیارت اور ہنہ اوڑک کوئٹہ میں ملک بھر سے لوگ سیاحت کے لیے آتے تھے، لیکن سیاحت تو دور کی بات، اب مقامی لوگ بھی وہاں نہیں جا سکتے۔ وزیر داخلہ کہہ رہے تھے کہ ایک ایس ایچ او کیا چیز ہے، تو وہ ایس ایچ او اب کدھر ہے؟
رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک اچکزئی

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہماری سرزمین ہے اور ہم اس کی حفاظت کریں گے، لیکن خواتین ہ...
30/08/2026

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہماری سرزمین ہے اور ہم اس کی حفاظت کریں گے، لیکن خواتین ہماری ننگ و ناموس ہیں اور ان پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔

بلوچ روایات، غیرت اور ناموس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

📊آپ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کارکردگی کو 100 میں سے کتنے نمبر دیں گے؟بلوچستان میں ترقی، امن و امان، روزگار، تعل...
30/08/2026

📊

آپ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کارکردگی کو 100 میں سے کتنے نمبر دیں گے؟

بلوچستان میں ترقی، امن و امان، روزگار، تعلیم اور صحت کے حوالے سے آپ کی نظر میں موجودہ حکومت کیسی جا رہی ہے؟

👇 اپنا نمبر کمنٹ میں لکھیں — 0 سے 100 تک
ہم آپ کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ پشتون قومی جرگے کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکز...
30/08/2026

کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ پشتون قومی جرگے کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ جرگہ بنوں قومی جرگے کے فیصلوں کا تسلسل اور کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پوری پشتون قوم کے بقا کا ضامن ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں، نواب اور قبائلی مشران سر جوڑ کر قومی لائحہ عمل بنائیں۔
​موجودہ ملکی صورتحال اور حقوق
محمود خان اچکزئی نے واضح کیا کہ پاکستان پنجابی، سندھی، بلوچ، سرائیکی اور پشتون سب کا سانجھا ملک ہے جہاں کوئی آقا یا غلام نہیں۔ آئین اور قانون کے مطابق تمام قومیتوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ برٹش بلوچستان اور تاریخی پشتون اضلاع (کوئٹہ، پشین، لورالائی، ژوب، چمن، ہرنائی، زیارت) کا اپنا الگ جغرافیائی وجود ہے۔ کوئٹہ سمیت پشتون پٹی میں اراضی پر غیر قانونی قبضے اور بازئی قبیلے کی ہزاروں ایکڑ زمینوں پر زبردستی ڈیمارکیشن کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔
​قدرتی وسائل اور نوجوانوں کا مستقبل
پشتونخوا میپ کے چیئرمین نے خطے کے قدرتی خزانوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری پہاڑیاں لیتھیم، سونا، چاندی، تانبا اور نایاب معدنیات سے بھری پڑی ہیں جہاں ایک ایک کلو لیتھیم لاکھوں ڈالرز کی ہے، مگر اتنے بے پناہ وسائل کے باوجود ہمارے باصلاحیت نوجوان دبئی میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے بلکہ اپنی دھرتی کے وسائل پر اپنا جائز اور آئینی حق مانگتے ہیں۔
​امن، خطے کی سیاست اور بلوچ قوم سے تعلقات
بلوچ اور پشتون تعلقات کے حوالے سے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ جرگہ کسی بھی طور پر بلوچوں کے خلاف نہیں ہے۔ بلوچ ہماری طرح اپنی تاریخی سرزمین پر آباد ہیں، دونوں قوموں کے درمیان کوئی دشمنی یا جنگ نہیں ہے بلکہ ہم صدیوں کے ہمسائے ہیں اور ہر معاملے پر برادرانہ بات چیت چاہتے ہیں۔ افغانستان اور خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا نے پراکسی جنگوں سے ہمارے ملک کو بارود کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ پشتون ہرگز دہشت گرد نہیں بلکہ ایک مہمان نواز قوم ہیں جن کے مہمان نوازی کے کلچر کو بدنام کیا گیا۔

🚨 اہم اطلاعِ گمشدگی 🚨🙏 براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں 🙏کائنات دخترِ نذر محمد مورخہ 16 تاریخ سے اچانک لاپت...
30/08/2026

🚨 اہم اطلاعِ گمشدگی 🚨
🙏 براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں 🙏
کائنات دخترِ نذر محمد مورخہ 16 تاریخ سے اچانک لاپتہ ہیں۔ ان کی طبیعت اور ذہنی حالت کے باعث گھر والے شدید پریشانی اور فکر میں مبتلا ہیں۔ اہلِ خانہ کی جانب سے کافی تلاش کے باوجود تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
اگر کسی بھائی، بہن یا کسی بھی شہری کو کائنات کے بارے میں کوئی معلومات ملے، یا وہ کہیں نظر آئیں، تو براہِ کرم انسانی ہمدردی کے تحت فوری طور پر درج ذیل نمبر پر اطلاع دیں:
📞 رابطہ نمبر: 03178002821
آپ کی ایک اطلاع ایک پریشان خاندان کو اپنی عزیز سے ملانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ 🤲
جزاک اللہ خیر ❤️

سرفراز بگٹی اور سردار اختر مینگل سمیت ماضی کی تمام حکومتوں میں امن و امان کی صورتِ حال ایک جیسی رہی ہے۔مولانا کا کہنا ہے...
29/08/2026

سرفراز بگٹی اور سردار اختر مینگل سمیت ماضی کی تمام حکومتوں میں امن و امان کی صورتِ حال ایک جیسی رہی ہے۔
مولانا کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مسئلہ چہروں کا نہیں، نظام کا ہے۔ جب تک پالیسی نہیں بدلے گی، حالات ایسے ہی رہیں گے۔

آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ مولانا کی اس بات سے متفق ہیں؟ کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں۔

شکر ہے میر صاحب نے 999 سالہ جنگ کو کوزے میں بند کردیا، تاکہ دعویٰ صرف دو سال کی جنگ ہی کا کیا جائے، پیار، محبت، شیر و شک...
28/08/2026

شکر ہے میر صاحب نے 999 سالہ جنگ کو کوزے میں بند کردیا، تاکہ دعویٰ صرف دو سال کی جنگ ہی کا کیا جائے، پیار، محبت، شیر و شکر اور عاجزی کا نہیں۔ جنرل پرویز مشرف کے وزیرِ اطلاعات شیخ رشید نے بھی 2005ء میں یہی دعویٰ کیا تھا کہ یہ ڈیرہ بگٹی تحصیل کا مسئلہ ہے، جسے دو تین ماہ میں حل (Sorted out) کر لیا جائے گا۔ اب یہ مسئلہ تحصیل سے نکل کر صوبے کے طول و عرض تک پھیل چکا ہے اور دو تین ماہ کی یہ مدت دو دہائیوں سے بھی بڑھ گئی ہے۔ جو لوگ تحصیل کے معاملے کو دو ماہ میں ٹھیک نہیں کر سکے، وہ پورے بلوچستان کے 41 اضلاع اور 101 تحصیلوں کے حالات کتنی صدیوں میں ٹھیک کریں گے؟ ذرا رویے اور زاویے بدلیں، ورنہ 2006ء سے 2026ء تک کا انجام سب کے سامنے ہے۔ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا! ہماری دعا صوبے میں امن و آشتی، بھائی چارے، ترقی، خوشحالی اور بحالی کے لیے ہے۔
— سابق سینیٹر امان اللہ کنرانی کا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے بیان پر تبصرہ

​ .

حافظ حمداللہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا:"باغات سے فائرنگ ہوئی تو مالک کو سہولت کار...
28/08/2026

حافظ حمداللہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا:

"باغات سے فائرنگ ہوئی تو مالک کو سہولت کار سمجھ کر کارروائی ہوگی۔
واہ صاحب! چور گھر میں گھسے اور ڈاکو بھاگ جائیں، تو گھر کا مالک ہی ڈاکو بن جائے!
واہ واہ جناب! یہ قانون نہیں، منطق کا جنازہ ہے جسے جعلی سرکار کی طرف سے سرکاری پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔
یہ تو وہی بات ہوئی، مرض کہیں اور علاج کہیں!"

Adresse

Quettreville-sur-Sienne

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque siddiq Khan bazai publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à siddiq Khan bazai:

Raccourcis

Partager