Rai Hasan Raza Sher

Rai Hasan Raza Sher Lahore High Court

اسلام اباد
20/05/2026

اسلام اباد

‎وراثتی زمین پر سپر ٹیکس نہیں لیا جا سکتا ۔وراثتی جائیداد فروخت کرنے والوں کیلئے اہم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ خیروا...
20/05/2026

‎وراثتی زمین پر سپر ٹیکس نہیں لیا جا سکتا ۔وراثتی جائیداد فروخت کرنے والوں کیلئے اہم

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ

خیرواللہ خان نے اپنی آبائی جائیداد (ancestral property) یعنی پرانی وراثتی زمین/پلاٹس فروخت کیے

انہوں نے تقریباً 114 کروڑ روپے سے زیادہ کی “Capital Gain” انکم ظاہر کی۔لیکن یہ جائیداد 1980 سے ان کے پاس تھی، یعنی بہت پرانی ملکیت تھی۔
FBR
/ ٹیکس افسر نے کہا

چونکہ آپ کو بہت بڑا منافع ہوا ہے، اس لیے آپ پر “Super Tax” بھی لگے گا

ہائی کورٹ نے ایک بہت اہم بات کہی:

اگر قانون پہلے ہی اس منافع پر ٹیکس 0% رکھتا ہے،
تو حکومت بعد میں “Super Tax” نہیں لگا سکتی۔

عدالت نے واضح کیا:

یہ جائیداد 6 سال سے زیادہ عرصہ پرانی تھی قانون کے First Schedule میں ایسی capital gain پر ٹیکس ریٹ 0% تھا ،جب اصل انکم ٹیکس ہی نہیں بنتا، تو اس پر “Super Tax” بھی نہیں لگ سکتا

اگر حکومت نے کسی آمدن پر ٹیکس ریٹ 0% رکھا ہوا ہے،
تو بعد میں اسی آمدن پر دوسرا ٹیکس لگا کر شہری کو سزا نہیں دی جا سکتی۔

Rai Hassan Raza Sher ( Adv)
Lahore high court
WhatsApp
03006886226

Share for information and awareness:

کیا حکومت یا کوئی ادارہ آپ کا کاروبار بغیر قانون کے بند کر سکتا ہےلاہور ہائی کورٹ آئینی درخواست  تھیٹرز پر چھاپے مار کر ...
19/05/2026

کیا حکومت یا کوئی ادارہ آپ کا کاروبار بغیر قانون کے بند کر سکتا ہے

لاہور ہائی کورٹ آئینی درخواست
تھیٹرز پر چھاپے مار کر زبردستی بند کیا گیا، جو کہ غیر قانونی، اختیارات سے تجاوز اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے

یہ کیس صرف تھیٹرز کا نہیں…
یہ ہر دکاندار، بزنس مین، فیکٹری مالک، آفس چلانے والے اور عام شہری کے حق کی بات ہے

کسی بھی سرکاری ادارے کو قانون کے بغیر آپ کا کاروبار بند کرنے کا اختیار نہیں۔
ہر شہری کو قانونی کاروبار کرنے کا حق حاصل ہے۔
اگر کوئی افسر اختیارات کا غلط استعمال کرے تو آپ ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

Article 199
کے تحت ہائی کورٹ سرکاری اداروں کے غیر قانونی اقدامات روک سکتی ہے

اکثر لوگ ڈر یا لاعلمی کی وجہ سے خاموش رہتے ہیں، حالانکہ قانون آپ کو آواز دیتا ہے کہ اگر ریاستی طاقت کا غلط استعمال ہو تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں

Rai Hassan Raza Sher ( Adv )
Lahore High Court
WhatsApp
03006886226

Share for information and awareness:

عمران خان کو آنکھ کے علاج کے لیے شفا ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کو سپریم کورٹ میں ڈائری نمبر لگا دیا گیا.
18/05/2026

عمران خان کو آنکھ کے علاج کے لیے شفا ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کو سپریم کورٹ میں ڈائری نمبر لگا دیا گیا.

‏ سائفر کی  کاپی سامنے آ گئیڈونلڈ لوُ نے پاکستانی سفیر کو کہا کہ “اگر تحریک عدم اعتماد سے وزیراعظم (عمران خان) کو ہٹا دی...
18/05/2026

‏ سائفر کی کاپی سامنے آ گئی

ڈونلڈ لوُ نے پاکستانی سفیر کو کہا کہ “اگر تحریک عدم اعتماد سے وزیراعظم (عمران خان) کو ہٹا دیا گیا تو “سب معاف کر دیا جائے گا” کیونکہ روس کا دورہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کا تھا-
ورنہ امریکہ اور یورپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو مزید سختی سے isolate/اکیلا کر دیا جائے گا”

امریکہ اس روس کے دورے کو معاف (forgive) کر سکتا ہے
* لیکن اگر وہ برقرار رہتے ہیں:
تو آگے تعلقات مشکل ہو جائیں گے

یہ لائن سب سے زیادہ سیاسی طور پر استعمال ہوتی ہے۔

ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ ‎ تھا!

اب آپ گھر بیٹھے زمین کی تقسیم کی  درخواست دے سکتے ہیں
17/05/2026

اب آپ گھر بیٹھے زمین کی تقسیم کی درخواست دے سکتے ہیں

16/05/2026

“ انہوں نے مجھ سے جھوٹے بیان دلوائے ہیں ، مجھ پر تشدد کیا گیا، مجھے کہا جا رہا ہے کہ بنی گالہ کے ایک بندے کا نام لو، ورنہ آپ کی فیملی کو اٹھا کر لے جائیں گے” انمول عرف پنکی کا عدالت میں بیان

بنی گالہ کے ایک بندے کا نام لینے کو کہا جا رہا ہے”
یعنی کسی خاص شخص کو اس کیس میں گھسیٹنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے

ورنہ فیملی کو اٹھا لیا جائے گا

14 سال کا بچہ… 2.5 کلو ہیروئن کیسایک 14 سال 9 ماہ کے بچے کو منشیات کے سنگین مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔الزام؟ 2.5 کلو سے ز...
16/05/2026

14 سال کا بچہ… 2.5 کلو ہیروئن کیس

ایک 14 سال 9 ماہ کے بچے کو منشیات کے سنگین مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔
الزام؟ 2.5 کلو سے زائد ہیروئن اور آئس۔

کیس ایسا تھا جس میں سزا عمر قید تک جا سکتی تھی۔

لیکن کورٹ نے ایک بنیادی سوال اٹھایا:

کیا نابالغ کو بالغ مجرم کی طرح ٹریٹ کیا جا سکتا ہے؟
جواب تھا — نہیں۔

عدالت نے واضح کیا:

16 سال سے کم عمر بچے کے لیے اصول اور بھی مختلف ہیں۔ گرفتاری “آخری حل” ہونی چاہیے، پہلا قدم نہیں۔ پولیس کا فرض ہے کہ فوراً والدین کو اطلاع دے۔ عدالت کا فرض ہے کہ عمر کی تصدیق کرے۔ ڈائیورژن، پروبیشن اور بحالی کو ترجیح دی جائے

اصل پیغام کیا ہے؟

یہ فیصلہ منشیات کے حق یا خلاف نہیں تھا۔

یہ فیصلہ اس اصول پر تھا کہ:

بچہ، بچہ ہوتا ہے۔قانون اسے مجرم بنانے کے لیے نہیں، سنبھالنے کے لیے ہے۔

اہم بات

اگر کوئی نابالغ کسی کیس میں گرفتار ہو جائے: فوراً عمر کی تصدیق کروائیں (B-Form / NADRA / School record)

Juvenile Justice Act
کا حوالہ دیں
عدالت سے ڈائیورژن اور پروبیشن کی استدعا کریں

اکثر لوگ صرف اس لیے جیل میں رہ جاتے ہیں کیونکہ قانون کا صحیح استعمال نہیں کیا جاتا۔

Rai Hassan Raza Sher( Adv)
Lahore hIgh Court
WhatsApp message
03006886226

Share for information and awareness :

1 جون 2026 تکجتنا دیر چاہو کاروبار کرودکانیں ،مارکیٹس ،شاپنگ مالز ،ہوٹلز ،ریسٹورنٹس ،فوڈ آؤٹ لیٹسجو مرضی ٹائم رکھو، بند ...
15/05/2026

1 جون 2026 تک
جتنا دیر چاہو کاروبار کرو

دکانیں ،مارکیٹس ،شاپنگ مالز ،ہوٹلز ،ریسٹورنٹس ،فوڈ آؤٹ لیٹس

جو مرضی ٹائم رکھو، بند کرنے کی پابندی ختم

1 جون کے بعد دوبارہ پرانے قوانین آ سکتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج ایسے دلائل دیے گئے کہ اگر کسی قیدی سے ملاقات کے بعد کوئی باہر آ کر بات کر دے، کوئی ٹویٹ ہو جا...
14/05/2026

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج ایسے دلائل دیے گئے کہ اگر کسی قیدی سے ملاقات کے بعد کوئی باہر آ کر بات کر دے، کوئی ٹویٹ ہو جائے یا کوئی تبصرہ سامنے آ جائے تو “ملک نازک صورتحال” کا شکار ہو جاتا ہے۔

تو سوال سیدھا اور بنیادی ہے:
کیا یہ ملک آئین، قانون اور بنیادی حقوق کے تحت چل رہا ہے یا ٹویٹس کے خوف کے سائے میں؟

اگر ایک قیدی خاتون کے لیے فیملی سے ملاقات، ذاتی معالج تک رسائی اور ضروری اشیاء کی فراہمی کو بھی “سکیورٹی رسک” قرار دے دیا جائے، تو پھر جیل رولز، انسانی حقوق اور عدالتوں کے واضح احکامات کی حیثیت کیا رہ جاتی ہے؟

کیا اب قانون کی تعبیر اصولوں سے نہیں بلکہ ممکنہ ردِعمل، خدشات اور سوشل میڈیا کے اندیشوں سے طے ہوگی؟

یہ منطق نہ صرف کمزور ہے بلکہ خطرناک بھی — کیونکہ جب “خوف” کو دلیل بنا لیا جائے تو انصاف کی بنیادیں خود لرزنے لگتی ہیں۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب قانونی بحث میں دلائل کم اور “خوف و ہراس” زیادہ وزن رکھتا ہے۔

اور جب دلیل کمزور ہو جائے…
تو خوف کو ہی قانون بنا دیا جاتا ہے۔

Address

8a Doran Avenue Lurnea
Lahore
2170

Telephone

+923006886226

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rai Hasan Raza Sher posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Rai Hasan Raza Sher:

Share